?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی فلسطین سے متعلق تمام تفصیلات کی پیروی کرتے تھے،وہ خطے کی تمام اقوام کی تعریف کے مستحق ہیں۔
فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر بدھ کے روز بیروت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں کہاکہ خطے کی تمام اقوام کی جانب سے شہید سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔
زیاد النخالہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی غیر معمولی موجودگی اور اقوام کو بہت سے تجربات کی منتقلی کے ساتھ، فکری، سیاسی اور عسکری سطح پر ان کی شاندار موجودگی سے خطے کا منظر بدل گیا،انھوں نے مزید کہاکہ سلیمانی مزاحمتی تحریک کے لیے خدا کی طرف سے ایک نعمت تھے ،انھوں نے ہمیشہ کہا کہ ہم آپ کی خدمت میں اور فلسطینی سپاہی ہیں، وہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے قائل تھے۔
النخالہ نے تاکید کی کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک واضح موقف رکھتے تھے اور اس موقف کی خدمت میں چوبیس گھنٹے عمل کرنے کے لیے تیار رہتے تھے، جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے مزید کہاکہ گزشتہ روز فلسطینی قیدی ہشام ابو ہواش کی رہائی پر جشن منانے والے فلسطینیوں نے شہید قاسم سلیمانی کے جذبے کو دیکھا کیونکہ فلسطینیوں نے جس ہتھیار سے اسرائیل کو دھمکیاں دی تھیں، وہ شہید سلیمانی ہی کی بدولت مزاحمتی تحریک تک پہنچا ہے۔
النخالہ نے تاکید کیکہ غزہ کے دو ہزار سے زائد مجاہدین نے تربیتی کورس کے دوران شہید قاسم سلیمانی سے ملاقات کی ،وہ فلسطین کو اچھی طرح جانتے تھے اسی وجہ سے وہ فلسطین سے محبت کرتے تھے اور فلسطینی عوام ان سے محبت کرتے تھے،سلیمانی قدس سے محبت کرتے تھے اور قدس ان سے محبت کرتا تھا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کا ایک سال کا کارنامہ؛ خواتین اور بچوں کا قتل
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما طاہر النونو نے اعلان کیا
اکتوبر
صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں صحافیوں اور
جولائی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے
جون
عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ قرار دیدیا
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی
اپریل
شان شاہد کی نام لیے بغیر ’منی بیک گارنٹی‘ پر تنقید
?️ 4 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز شان شاہد کو
مئی
سنوار نے ہم سب کو دھوکہ دیا: عبرانی میڈیا
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، اسرائیلی
فروری
غزہ اور مغربی کنارے کی معیشت ایک دہائی تک پسپا
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے
نومبر
شام میں پیش رفت خطے میں جغرافیائی سیاسی ارتقاء کے لیے اہم موڑ
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف
دسمبر