?️
سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام اس ملک کے دارالحکومت کی سڑکوں پر نکل آئے اور امریکہ کے خلاف انتقامی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے نے شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اعلان کیا کہ کوریا کی جنگ کے آغاز کی 72 ویں برسی کے موقع پر اس ملک کے ہزاروں افراد پیانگ یانگ میں جمع ہوئے اور امریکہ کے خلاف انتقامی کاروائی کے نعرے لگائے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (KCNA) کے مطابق ریلی میں تقریباً 120000 افراد نے شرکت کی اور ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "پوری امریکی سرزمین ہمارے میزائلوں کی زد میں ہے”، "سامراجی امریکہ امن کو تباہ کرنے والا ہے”جیسے نعرے لکھے ہوئے گے۔
یہ بھی:شمالی کوریا نیو یارک کو نیوکلیئر وار ہیڈ سے نشانہ بنا سکتا ہے: کانگریس
اس خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے پاس امریکی سامراجیوں کو لگام دینے کا سب سے موثر ہتھیار” ہے اور اس سرزمین میں انتقام کے خواں افراد دشمن کے خلاف ناقابل تسخیر ارادے کے ساتھ انتقام کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا 70 سال سے جنگ میں ہیں، کیونکہ ان کے درمیان 1953-1953 میں جنگ (کورین جنگ) کا خاتمہ امن معاہدے پر نہیں ہوا تھا۔
مزید:جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کا ردعمل
قابل ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں شمالی کوریا کے ساتھ امریکہ اور جنوبی کوریا کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے نیز پیانگ یانگ نے سیول اور واشنگٹن کے اشتعال انگیز اقدامات اور شمالی کوریا کی سرحدوں پر پے در پے مشقوں کے جواب میں اپنے میزائل تجربات میں اضافہ کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جانسن برطانیہ کے لیے باعث شرمندگی ہیں:اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلی
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلی نے اپنی ایک تقریر میں زور دیا
اگست
معیشت درست سمت میں ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے
جولائی
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے نوآبادیاتی منصوبے کو روکنے کے لئے مداخلت کرے: حریت کانفرنس
?️ 2 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
یمن میں ایک امریکی فوجی ہلاک
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ یمن میں ان کا ایک
اپریل
رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا
?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ
مارچ
غزہ حکومت کی بڑی سیکیورٹی مہم
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ کی وزارتِ داخلہ اور سکیورٹی فورسز نے جنگ بندی کے
اکتوبر
یورپ کے لیے فوری طور پر روسی گیس کا متبادل تلاش کرنا ناممکن ہے:قطر
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے وزیر توانائی نے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی
ستمبر
ہلال احمرکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایندھن اور خوراک ختم
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
جون