?️
سچ خبریں:شمالی شام کے شہر حلب کے نواح کے مقبوضہ علاقوں میں ترکی کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے تل رفعت اور عین دقنہ گاؤں کے آس پاس رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا۔
المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج اور ان سے وابستہ افراد نے شمالی شام کے شہر حلب کے نواحی علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق شام کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ ترک فوج اور اس سے وابستہ ملیشیا نے حلب کے شمالی مضافاتی علاقے کے مقبوضہ علاقوں سے حملے کیے اور انقرہ سے وابستہ ملیشیا نے رفعت کے نواحی علاقوں پر متعدد راکٹ فائر کیے۔
ذرائع نے مزید کہاکہ ترکی سے وابستہ ملیشیا نے حلب کے نواح میں اپنے مقبوضہ علاقوں میں تل رفعت قصبے اور حلب کے شمالی نواحی علاقے میں واقع عین دقنہ گاؤں کے آس پاس رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس سے مکانات کو نقصان پہنچا اور کچھ عمارتیں تباہ ہوگئیں،یادرہے کہ گذشتہ روز ترک افواج اور ان سے وابستہ گروہوں نے شمالی شام کے گاؤں مرعناز اور تل رفعت نامی گاؤں پر حملہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی طرح ترکی نے شام کے کچھ علاقوں پر غیر قانونی قبضہ جمایا ہوا ہے جہاں وہ آئے دن اپنے من مانے قوانین نافذ کرتے ہیں جبکہ ان علاقوں کے شہری متعدد بار یہاں موجود ترک فوج کے خلاف مظاہرے کر چکے ہیں اور ان سے ان علاقوں سے چلے جانے کا مطالبہ کر چکے ہیں تاہم ترکی پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے اوروہ شام سے نہ صرف یہ کہ نکلنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے بلکہ یہاں اپنی موجودگی کو مزید کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ ق متحد ہے:چوہدری پرویز الٰہی
?️ 10 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز
جون
شہادتیں ہمیں کمزور نہیں، مضبوط کرتی ہیں:حماس
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:حماس اور فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے شہادتِ اسعد ابو شریعة
جون
غیرملکی امریکی امداد 90 دن کے لیے معطل؛ٹرمپ کا حکم
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے
جنوری
غزہ پر قبضہ سالانہ 49 ارب ڈالر کی لاگت کا سبب بن سکتا ہے: صیہونی میڈیا
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار "یدیعوت آحارانوت” نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے
اگست
آخری سانس تک شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم نے لوگوں کے سوالوں کا جواب
مئی
ٹرمپ کا یمنی کمانڈروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن پر حملے
اپریل
غریبوں کی بستیاں اجاڑ کر طاقتور لوگوں کے ریزورٹس بچائے گئے۔ مصدق ملک
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک
اگست
چمن: کیمپ اکھاڑنے کے بعد مظاہرین کی ڈی سی آفس میں توڑ پھوڑ، متعدد گرفتار
?️ 6 جون 2024چمن: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چمن میں مقامی حکام کی جانب
جون