سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی گاڑی کے راستے میں بم پھٹنے سے دو ترک فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی گاڑی کے راستے میں بم پھٹنے سے متعدد ترک فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شمالی شام کے شہر معره مصرین کے قریب ادلب باب الحوی محور پر ایک ترک فوجی گاڑی کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں دو ترک فوجی ہلاک ہوئےجبکہ دھماکے میں پانچ دیگر ترک فوجی زخمی ہوئے۔
اس دوران دمشق نے اپنی سرزمین پر ترکی کی فوجی موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک قبضہ قرار دیا ہے، قابل ذکر ہے کہ ترکی اپنا فوجی بجٹ شام ، لیبیا ، مشرقی بحیرہ روم اور جنوبی قفقاز میں مہم جوئی پر خرچ کرتا ہے۔