?️
سچ خبریں:شام کے شمالی صوبہ دیر الزور کے ایک قصبے کے رہائشیوں نے امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کی کارروائیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے امریکی حمایت یافتہ فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں کے رہائشیوں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کی اطلاع دی، مقامی ذرائع نے سانا کو بتایا دیر الزور کے نواحی قصبہ الصور کے رہائشیوں نے امریکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے،سانا کے مطابق مظاہرین نے مرکزی سڑکیں بند کر دیں اور عسکریت پسندوں کے ذریعہ علاقے میں متعدد نوجوانوں کے اغوا پر احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ شامی ذرائع نےیہ بھی اطلاع دی تھی کہ امریکی قابضوں سے وابستہ ملیشیا نے مظاہرین پر فائرنگ کی تھی جو شامی ڈیموکریٹک فورسز یا امریکی حمایت یافتہ دھڑے کی کارروائیوں سے تنگ آکر مظاہرہ کررہے تھے،قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن سے وابستہ ملیشیا شمالی شام کے شہریوں تک پانی ، خوراک اور دیگر ضروریات تک رسائی کو روک رہی ہے جس کی بنا پر ان شہروں میں آئے دن ان کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں ، تاہم عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں ۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ پاگل ہو چکا ہے، اسے نفسیاتی اسپتال بھیجنا چاہیے:عطوان
?️ 12 مارچ 2025 سچ خبریں:مشہور عرب تجزیہ کار اور انٹر ریجنل اخبار رای الیوم
مارچ
آئندہ حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے۔ وزیراعظم
?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج آپریشن
جون
کویت نے 30 ہزار غیر ملکی ملازمین کو باہر کیا
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: کویتی سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ
جنوری
تائیوان میں دو طیاروں کے مابین تصادم، دونوں طیارے تباہ جبکہ پائلٹس بھی ہلاک ہوگئے
?️ 22 مارچ 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں دو طیاروں کے مابین تصادم ہوگیا جس
مارچ
چین میں گیس ذخائر میں بڑا حادثہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 13 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین میں قدرتی گیس ذخائر میں بڑا حادثہ پیش
جون
ہم نے اسرائیلی کو کچل دیا: فلسطینی تحریک
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس کی شاخ جنین
اگست
یمن میں اقوام متحدہ کے انسپکٹر نے اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسپکٹر جنرل برائے یمن کمال الجندوبی کے
دسمبر
آدھے سے زیادہ امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکہ میں ہونے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق اس
اپریل