سچ خبریں:متعدد شامی کارکنوں نے شام کے زلزلہ زدگان سے نمٹنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی دوہری پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور جندیرس شہر اور ادلب کے مضافات کے دیگر علاقوں کے کھنڈرات پر اقوام متحدہ کا جھنڈا الٹا لگا دیا۔
اس کارروائی سے شامی کارکن دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کے اصولوں کے خلاف کام کیا ہے اور شام کے زلزلہ زدگان کو کھنڈرات کے نیچے تنہا چھوڑ دیا ہے۔
شام کے مقامی ذرائع کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں آنے والے حالیہ زلزلے میں تقریباً 5000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کئی علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام نہ ہونے کی وجہ سے یہ تعداد بڑھتی رہے گی۔