سچ خبریں: سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر شام کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ایلچی سے ملاقات کی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں اپنے مستقل مشن کے ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندےGer Pedersen سے بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض: شام کی عرب لیگ میں واپسی سے خطے میں استحکام بحال ہوگا
اس ملاقات میں انہوں نے شام میں سیاسی طور پر ایک حل تک پہنچنے کی تازہ ترین کوششوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ مشاورت کی۔
اس رپورٹ کے مطابق فیصل بن فرحان اور پیڈرسن نے شام میں سیاسی حل کے حصول کے لیے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
نیز اس ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ نے شام کے حوالے سے جدہ میں عرب ممالک کے سربراہان کے اجلاس کے نتائج کی پیروی پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟
اس ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ریاض کی جانب سے شام کے سیاسی حل کے حصول کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کرنے کے لیے پرعزم ہونے کی تاکید کی اور شام کی دوست اور برادر قوم کی سالمیت، سلامتی اور پیشرفت کے تحفظ کی ضمانت دینے پر زور دیا۔