🗓️
سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے اس ملک کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے بارے میں اپنے ملک کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ عراق شام کی عرب لیگ میں واپسی کی حمایت کرتا ہے۔
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید تاکید کی کہ بغداد شام کی عرب لیگ میں نشست حاصل کرنے کی حمایت کرتا ہے اس لیے کہ اس سے عرب ہم آہنگی اور اتحاد پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ عراقی سفارتکار کا بیان ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جبکہ ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان بشمول سعودی عرب، مصر، اردن اور عراق، سعودی عرب کے شہر جدہ میں وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک اجلاس منعقد کرنے جا رہے ہیں جس میں شام کی اس یونین میں واپسی کےمسئلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری نے انہیں شام کی عرب لیگ میں واپسی کے امکان پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے سیکیورٹی مسائل کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں: طالبان وزیر خارجہ
🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان
فروری
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کردیں، نیلامی کی ہدایت
🗓️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف
دسمبر
پاکستانی کون ہے؟ فوج کے سربراہ کی زبانی
🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے نیشنل علما کنونشن
اگست
حاجی آج میدان منیٰ میں
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی
جون
اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے
🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی روز اپنی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق
دسمبر
چوہدری پرویز الٰہی کیوں غائب ہیں؟
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو رہا
جولائی
اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز
🗓️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت
نومبر
وزیر اعظم کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی بدانتظامی پر اظہار افسوس
🗓️ 8 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعظم نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی بدانتظامی
مئی