سچ خبریں:عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے زور دیا کہ اس یونین میں شام کی واپسی کے معاملے پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔
رائے الیوم انٹر ریجنل اخبار کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل حسام ذکی نے کہا کہ اس یونین شام کی واپسی پر یونین کے ارکان کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا،انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔
انھوں نے الجزائر میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس سے پہلے یا بعد میں کیے جانے والےکسی فیصلے کو مسترد نہ کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر سمیت کچھ ممالک کی جانب سے شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ کچھ ممالک کے خیالات مختلف ہیں ، اراکین کے متفق نہ ہونے سے یہ طے کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ شام کب اس یونین واپس آئے گا۔
رپورٹ کے مطابق زکی نے پیش گوئی کی کہ آنے والے عرصے میں مزید مشاورت کی جائے گی اور اس بات کا امکان بعید نہیں ہے کہ الجزائر میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس سے پہلے یا بعد میں کوئی معاہدہ طے پا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب لیگ اس یونین میں شام کی اپنی نشست پر واپسی کا خیرمقدم کرتی ہے اس لے کہ اس کے مواقع اور امکانات اب بھی موجود ہیں لیکن مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔