?️
سچ خبریں:شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے اس ملک کے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں آٹھ عام شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھوں ایک شہری کے قتل کے خلاف سیکڑوں شامی شہری سڑکوں پر آئے اور انہوں نے مذکورہ گروپ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی جس کے بعد سیرین ڈیموکریٹ فورس کے مسلح عناصر نے شامی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آٹھ مظاہرین جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
یادررہے کہ اس سے پہلے شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے امریکہ کے حمایت یافتہ مسلح گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے حملے میں پانچ افراد کے مارے جانے کی خبر دی تھی،واضح رہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عناصر نے پچھلے پانچ سال سے زائد عرصے سے مشرقی اور شمالی شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
شامی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ عناصر اس علاقے کے قدرتی ذخائر خاص طور سے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
یادرہے کہ امریکہ جو داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے شام اور عراق میں داخل ہوا تھا لیکن در اصل وہ یہاں ان کی پشت پناہی کر رہا تھا اور اب جبکہ دونوں ممالک سے داعش کا خاتمہ ہوچکا ہے تو امریکہ ان ممالک کے اس دہشتگرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر کی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہے جس میں انھیں فوجی تربیت سے لے کر کھانے پینے کی جگہ اور اپنے کمپوں میں رکھنا شامل ہے جبکہ شامی حکومت متعدد بار امریکہ کو اپنے ملک سے چلے جانے کے بارے میں کہہ چکی ہے تاہم امریکہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک پر غاصبانہ قبضہ کیے ہوئے ہے تاکہ یہاں کے قدرتی ذخائر کو زیادہ سے زیادہ لو ٹ سکے۔
مہر
مشہور خبریں۔
میانمار میں سابق برطانوی سفیر کی گرفتاری
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: جمعرات کو باخبر مغربی ذرائع نے میانمار میں سابق
اگست
امریکہ میں بجلی بحران کا خطرہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں مسائل کی ایک سیریز نے بجلی کی کمپنیوں
جولائی
افغانستان کے بارے میں ایرانی رہبر کا موقف واضح ہے:پاکستانی تحقیقاتی سنٹر کے ڈائریکٹر
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستان کے پیس اینڈ ڈپلومیسی (آئی پی ڈی ایس) سنٹر کے
ستمبر
برآمدات بڑھنے کے باوجود آئی ٹی کمپنیاں زرمبادلہ کی اصل رقم پاکستان نہیں لارہی ہیں، وزیر خزانہ
?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو شوکاز جاری
?️ 2 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پنجاب کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل کے سابق
ستمبر
وزیر داخلہ نے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکے کا نوٹس لے لیا
?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور
جون
امریکہ راستے سے بھٹک چکا ہے ؟ وجہ، ٹرمپ کی زبانی
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر نے سرحدی اصلاحات کے دو طرفہ
جنوری
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک کمانڈر شہید
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے گزشہ سال سیف القدس
جون