شام میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک

شام

🗓️

سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذررائع نے بتایا ہے کہ درعا کے مضافات میں اس ملک کی سکیورٹی فورسز کی خصوصی کارروائیوں میں داعش دہشت گرد گروہ کا ایک سرکردہ رہنما مارا گیا ہے۔

شام کے درعا صوبے میں ایک سکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کا ایک سرکردہ رہنما محمد ایاد عبد الرزاق عرف ابو قاسم العقرباوی درعا کے مضافات میں اس ملک کی سکیورٹی فورسز کے ایک خصوصی آپریشن میں مارا گیا ہے۔

اس ذریعے نے مزید کہا کہ العقرباوی ایک دہشت گرد تھا جو گذشتہ مہینوں میں شامی فوج کی بسوں کو نشانہ بنانے سمیت کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو شامی سکیورٹی فورسز نے درعا کے مغربی مضافات میں واقع عدوان قصبے میں داعش کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

واضح رہے کہ شام کے شہروں کی آزادی اور داعش دہشت گرد گروہ کی مبینہ خلافت کے خاتمے کے باوجود اس گروہ کے ارکان کئی افراد پر مشتمل چھوٹے چھوٹے گروہوں کی شکل میں وقتاً فوقتاً اس ملک کی فوج اور عام شہریوں پر حملے کرتے ہیں اور جانی و مالی نقصانات پہنچاتےہیں، تاہم شامی اور اور اس کی اتحادی افواج ان دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ زیادہ سر نہیں اٹھا سکتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

یوکرین کو کب تک مکمل شکست ہو جائے گی؟

🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن کی پالیسیوں کے خلاف رہنے والے سابق امریکی انٹیلی جنس

نواز شریف کے بغیر الیکشن ہوئے تو خونی لکیر کھینچ دی جائے گی، جاوید لطیف

🗓️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف

دوست تین بار کال یا میسج کا جواب نہ دیں تو انہیں بلاک کردیتی ہوں، بشریٰ انصاری

🗓️ 14 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی

موجودہ جنگ میں حزب اللہ کا طرز عمل

🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: سید حسن نصراللہ کے ایک مختصر کلپ کی اشاعت نے

امریکی پابندیوں کے باوجود ہم ایران کے ساتھ تجارت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں: ماسکو

🗓️ 25 مئی 2022سچ خبریں:  روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے آج بدھ

چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مقرر

🗓️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے، محمد اورنگزیب

🗓️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا

فلسطینی ماؤں کی حالت تشویشناک

🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کے حالات ایسے ہیں کہ اس علاقے میں رہنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے