?️
سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے شام کے علاقے التنف میں واقع امریکی بیس پر ڈرون حملے اور کونیکو گیس فیلڈ میں قابض فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی اطلاع دی۔
میڈیا ذرائع نے شام کے جنوب مشرق میں اور عراقی سرحد کے قریب واقع التنف میں امریکی افواج کے اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی۔
المیادین نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ التنف میں امریکی بیس کو تین ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم ابھی تک نقصان کی مقدار معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکی مشکوک نقل و حرکت
واضح رہے کہ التنف بیس شام کے جنوب مشرق میں امریکی فوج کا سب سے اہم اڈا سمجھا جاتا ہے جو شام، عراق اور اردن کی سرحدی مثلث میں واقع ہے۔
غور طلب ہے کہ دہشت گرد گروہ مغاویر الثورہ کا ہیڈکوارٹر بھی اس اڈے کے اندر اور امریکی افواج کے قرب و جوار میں واقع ہے۔
دوسری جانب صابرین ٹیلی گرام چینل نے التنف پر ڈرون حملے کی خبر شائع کرنے کے ساتھ ساتھ مشرقی شام اور دیر الزور میں واقع کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی قابضین کے اڈے کو راکٹ سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ باخبر ذرائع نے اس بیس میں کئی دھماکوں کی آواز سنی تاہم ابھی تک کسی فریق نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
مزید پڑھیں: شام میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملے میں 8 فوجی زخمی:پینٹاگون کا اعتراف
یاد رہے کہ کونیکو گیس اسٹیشن مشرقی شام میں دیر الزور کے مضافات میں واقع ہے اور یہ امریکی قابض افواج کے کنٹرول میں ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے امریکی ایٹمی آبدوزوں کی حساس معلومات کو فاش کیا
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:اے بی سی نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد
اکتوبر
پیرس اولمپکس، غزہ اور فلسطین دفاعی میدان
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کا مسئلہ، مغربی ایشیا کے سب سے پیچیدہ مسائل
جولائی
10 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کی تشویشناک صورتحال،وجہ؟
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
فروری
امریکی امن منصوبے پر حماس کے ہوشیار ردعمل کے تین اہم پیغامات
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے
اکتوبر
سعودی عرب کا ایران کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں
اگست
شہدا کے خون کا بدلہ عراق سے امریکی فوجوں کو نکالنا ہے:فتح پارلیمانی اتحاد
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد فتح نے اپنے ایک بیان میں عراق اورشام
مارچ
مولانا محمد شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد
اکتوبر
مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے دعا کرنے والے فلسطینی کی گرفتاری
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: میڈیا نے آج منگل کو اطلاع دی ہے کہ سعودی
اپریل