سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی کے جرائم اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت شام میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال کی بنیادی وجہ ہے۔
روس ٹوڈے نےاقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بسام صباغ کے حوالے سے کہا ترکی کا قبضہ، اس کے جرائم اور دہشت گرد تنظیموں کے لیے اس کی حمایت شام میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کی بنیادی وجہ ہے ، صباغ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مزید کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ اور اس کے مجاز اداروں کو قرارداد 2585 پر عمل درآمد کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ قرارداد 2585 میں سلامتی کونسل نے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ شامی عوام کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں، شامی ایلچی نے رکبان کیمپ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا، جس کا ان کے بقول شامی شہریوں کے مصائب میں اضافہ اور امریکی قابضین کی طرف سے دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کے علاوہ کوئی مقصد نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ترکی شام کے بحران میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والوں میں سے ایک ہے، یہ ملک شام میں دہشت گردوں کے لیے مرکزی گیٹ وے بن گیا ہے اگرچہ دہشت گردوں کی شکست کے بعد ترکی نے اپنے رویے میں کچھ تبدیلی کی تاہم انقرہ اب بھی شام کے کچھ حصوں پر قابض ہے اور شمالی شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے۔