سچ خبریں:امریکہ کے صدر نے اس ملک کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مشرقی شام میں امریکی فوج کا جارحانہ حملہ ان کے حکم پر کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایوان نمائندگان کے سربراہ اور سینیٹ کے قائم مقام صدر کے نام ایک بیان میں اعلان کیا کہ مشرقی شام میں امریکی فوج کا جارحانہ حملہ ان کے حکم پر کیا گیا، وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے بیان میں لکھا ہے کہ 23 اگست 2022 کو امریکی فوج نے میرے حکم کے تحت مشرقی شام میں ایک تنصیب کو نشانہ بنایا۔
جوبائیڈن نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ یہ تنصیبات ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے ذریعہ استعمال کی جاتی تھیں ، کہا کہ ان گروہوں نے شام میں امریکی افواج اور تنصیبات پر ڈرونز، راکٹوں اور مارٹروں سے حملہ کیا، امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس حملے کا حکم امریکی افواج کی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے دیا تھا۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکی فوج نے منگل کی شام امریکی صدر جوبائیڈن کے حکم پر شام کے دیرالزور میں بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر فضائی حملہ کیا۔