شام میں اسرائیلی فوج کی درندگی

شام

?️

سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر مقبوضہ جولان اور شامی سرزمین کے عوام کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اسرائیل کے قابض حکام کی موروثی روش تھی اور ہے اور یہ حکومت بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کی قراردادوں کی شقوں کو پس پشت ڈال رہی ہے ۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ مقبوضہ جولان میں ہمارے عوام کا قابل فخر مقام اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اسرائیل کا قبضہ بلاشبہ بیت کم ہے اور اس حکومت کا زوال بلاشبہ یقینی ہے اور اس حکومت کے آباد کاری کے منصوبے کمزور ہیں۔

حالیہ دنوں میں، مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج اور شامی شہریوں کے درمیان اس علاقے میں اسرائیلی ونڈ ٹربائن کے نوآبادیاتی منصوبے کے خلاف احتجاج کے بعد جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں۔

مقبوضہ جولان کے مکینوں کے ان احتجاجی اجتماعات کے دوران صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مظاہرین پر حملہ کرکے انہیں زخمی اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔

شامی حکومت اس سے قبل مقبوضہ گولان میں مقیم شامیوں پر اسرائیلی فوجی حملے کی مذمت کر چکی ہے اور اعلان کر چکی ہے کہ مقبوضہ گولان شام کی سرزمین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔

1967 کی چھ روزہ جنگ میں صیہونی حکومت نے شام کے جولان کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔

مشہور خبریں۔

بیرسٹر گوہر کی خواجہ آصف پر تنقید

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے

صیہونی شہریوں نے نیتن یاہو کو کیسے الوداع کہا؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی عدالتی پالیسیوں کے

قومی اسمبلی: 94 کھرب 15 ارب روپے کے ٹیکسز کے ساتھ مالی سال 24-2023 کا بجٹ منظور

?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکس کا ہدف

اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہوچکے۔ اے پی سی پر عطا تارڑ کا ردعمل

?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

 پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔

?️ 10 اگست 2022لاہور:(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی

آئینی ترامیم کے حوالے سے اب بھی وہی صورتحال ہے، جو 2 ہفتے پہلے تھی ، سینیٹر کامران مرتضیٰ

?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیپلزپارٹی

گندم اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مارکیٹ میں بے چینی برقرار

?️ 24 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی سمیت ملک بھر میں گندم اور سبزیوں کی

یمنیوں کی طاقت سے صیہونی بھی پریشان

?️ 6 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے تل ابیب کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے