?️
سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے کہا کہ شام عراق سرحد کے قریب امریکی فوجیوں کی موجودگی کا مطلب دونوں ممالک میں دہشت گردی کی سازش ہے۔
المعلومہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی کے ماہر کاظم الموسوی نے کہا کہ عراق شام کی سرحد کے قریب التنف اور الحسکہ اڈوں پر ایک ہی وقت میں امریکی فوجیوں کی موجودگی عراق اور شام کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ منصوبے کی نشاندہی کرتی ہے۔
الموسوی نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ عراق کی نئی حکومت کے قیام سے قبل امریکی فوج کی جانب سے اس ملک میں داعش کے تکفیریوں کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلا منظرنامہ مستقبل کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق ہے جبکہ دہشت گرد اب اپنی کمزور ترین حالت میں نئے عناصر کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں امریکہ اور خلیجی ریاستوں کی حمایت سے عراق سے باہر بھرتی کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ سازش عراق میں افراتفری پھیلانے کے لیے رچی جارہی ہے،الموسوی نے مزید کہا کہ عراق میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کو اعلیٰ سطحی انٹیلی جنس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عراق کے اندر بعض ممالک کے ایجنٹوں کی طرف سے کسی بھی دہشت گردانہ نقل و حرکت یا سازشوں پر نظر رکھی جا سکے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی آئل ریفائنریز میں خوفناک آتشزدگی
?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:صیہونیوں کے ایٹمی پلانٹ تومر اور ڈیمونا میں ہونے والے حالیہ
مئی
سعودی جنگجوؤں کی یمن صنعا پر بمباری
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
تل ابیب اور ریاض کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تردید
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:ٹائمز آف اسرائیل نے صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے مشیر
مئی
مسجد اقصی میں نماز جمعہ کا بے مثال اجتماع
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:یروشلم اور مغربی کنارے میں شدید کشیدگی کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں
مئی
فواد چوہدری نے پاکستان میں کورونا وائرس کا ذمہ دار مودی حکومت کو ٹھہرایا
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں ایک
جولائی
47 فیصد ٹیکس عوامی مفاد پر خرچ ہوتے نظر نہیں آتے، سروے
?️ 21 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک عالمی سروے سے پتا چلتا ہے
دسمبر
صیہونی سپریم کورٹ بھی نیتن یاہو کے خلاف میدان میں
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی سپریم کورٹ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے منظور شدہ
اگست
وال سٹریٹ جرنل کا ایران کو نئی امریکی پیشکش کے بارے میں دعویٰ
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار کے
مئی