سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ کہا ہےکہ امریکی فوج نے 2019 میں فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں شامی شہریوں کو ہلاک کیا۔
حال ہی میں مستند امریکی نشریہ نیویارک ٹائمز نےاپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 18 مارچ 2017 کو شام کے شہر باغوز پر کیے جانے والےحملے میں امریکی جنگجو ملوث تھے، جس کے دوران انہوں نے 63 شامی بچوں اور خواتین کو بے دردی سے قتل کیا۔
یادرہے کہ یقیناً یہ امریکی جرم صرف یہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ امریکی فوج کا ریکارڈ بے گناہوں کے قتل کے سیاہ دھبوں سے بھرا پڑا ہے، نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ یہ رپورٹ خفیہ دستاویزات، خفیہ رپورٹس اور کچھ انٹرویوز کی بنا پر شائع کی گئی ہے۔
یادرہے کہ اسی طرح امریکہ نے عراق اور افغانستان میں لاکھوں بے گناہ افراد کی براہ راست جان لی ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں ،قابل ذکر ہے کہ یہ ہو جرائم میں جن میں امریکی دہشت گرد فوج براہ راست شامل ہے ورنہ دنیا کے ہر کونے میں وہ اپنے کارندوں کے ہاتھوں آئے دن بے گناہ انسانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہا ہے جس کی مثال یمن ، بحرین جیسے ممالک میں دیکھنے کو ملتی ہے۔