?️
سچ خبریں: شامی حکومت کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے نواحی علاقوں میں صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کیا۔
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کا فضائی دفاعی سسٹم صیہونی میزائل حملے کا جواب دینے میں کامیاب رہا جس نے دمشق کے اطراف میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت
شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ آج دمشق کے وقت کے مطابق تقریباً 2:25 بجے، اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کے اطراف سے دمشق کے اطراف کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔
شامی فوج کے اس عسکری ذریعے نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے جارح میزائلوں کا جواب دیا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا حالانکہ اس جارحیت کے نتیجے میں مادی نقصان ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے شام کے خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے دمشق کے نواحی علاقے السیدہ زینب پر بمباری کی،شام سے ملنے والی خبروں کے مطابق عقربا اور زینبیہ کے درمیان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام کے مقامی ذرائع ابلاغ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی جنگی طیاروں کے حملے اور شام کے فضائی دفاع کے جواب کی خبر دی ہے۔
اسی سلسلے میں صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف نے بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے جواب میں ہم نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صہیونی فوج نے شام پر میزائل حملے کیے ہیں، تاہم شامی فوج کا فضائی دفاعی سسٹم بھی ہر بار ان میزائلوں کو روک کر جوابی کاروائی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ دمشق کے مضافات میں صیہونی میزائل حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ شام نے اقوام متحدہ سے بارہا درخواست کی ہے کہ وہ شام کی سرزمین پر اس حکومت کی پے در پے جارحیتوں کی مذمت کرے لیکن اقوام متحدہ نے اپنے امتیازی رویے کے ساتھ شام پر صیہونی حکومت کے میزائل حملوں اور جارحیت کے خلاف خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
اس سے قبل شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اس ملک کے سفیروں اور سفارتی مشنوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات میں دمشق اور اس کے نواح میں شہری مقامات اور اہداف پر صیہونی حکومت کے حملوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں: شام اور حماس کے درمیان تعلقات صیہونی حکومت کے خلاف اتحاد کا باعث:فلسطینی عہدیدار
شام کے وزیر خارجہ نے بھی عام شہریوں کے قتل اور ملکوں کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرنے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ اگر عالمی برادری صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات پر ردعمل نہ کرے تو اس سے اس حکومت کو مزید جرائم کرنے کی ترغیب ملے گی اور زیادہ سے زیادہ معصوم جانیں لی جائیں گی۔
فیصل مقداد نے مزید کہا کہ فلسطین اور شام کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی دہشت گرد کابینہ کے وحشیانہ حملوں اور جرائم کا تسلسل خطے اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کے لیے واضح خطرہ ہے۔
مشہور خبریں۔
آبادی سے زیادہ بندوقیں رکھنے والا ملک
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:ایک سوئس انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق امریکہ ایک ایسا
مئی
صیہونی حکومت کس طرح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے؟
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:جعلی صیہونی حکومت 20ویں صدی کے آغاز میں انگلستان کی قیادت
دسمبر
اپوزیشن جہاں بھی جائے گی ناکامی اس کا مقدر ہے: وزیر داخلہ
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن
مارچ
مصر کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے صہیونی ریاست کے خطے میں جنگ کو پھیلانے
ستمبر
غزہ میں صیہونی زمینی فوج پر کیا بیت رہی ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ پورے غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کے فضائی
دسمبر
اردن کے ہسپتال میں دردناک حادثہ، آکسیجن ختم ہونے کے باعث متعدد مریض ہلاک ہوگئے
?️ 14 مارچ 2021عمان (سچ خبریں) اردن کے ہسپتال میں اس وقت دردناک حادثہ پیش
مارچ
حکومت اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامند
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لیے قائم
اکتوبر
حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2024ء کے لیے
نومبر