سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں داعش کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں متعدد شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک سکیورٹی ذریعے نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں واقع صوبۂ دیر الزور کے مشرقی مضافات میں ایک بس پر داعش کے حملے میں 20 شامی فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں داعشیوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟
اس ذریعے نے اعلان کیا کہ داعش کے عناصر نے دیرالزور کے مشرقی مضافات کے صحرائے المیادین میں اس فوجی بس پر حملہ کیا۔
شام کے ایک باخبر ذریعے نے المیادین کو یہ بھی بتایا کہ دیر الزور کے جنوب میں شامی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر داعش کے گھات لگا کر کیے جان والے حملے کے نتیجے میں متعدد شامی فوجی ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے۔
اس ذریعہ نے کہا کہ اس بس پر داعش نے گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: شام میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک
واضح رہے کہ اس سے قبل اور 25 جولائی کو بھی مشرقی شام میں دیر الزور کے نواحی علاقوں میں مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں۔