?️
سچ خبریں:روسی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے فائر کیے گئے تمام میزائل روسی ساختہ فضائی دفاعی نظاموں کے ذریعہ تباہ کر دیے گئے۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح شام کے صوبہ حمص پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے فائر کیے گئے چاروں میزائل روسی ساختہ Bukفضائی دفاعی نظاموں کے ذریعہ گرادیے گئے۔
یادرہے کہ جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ، دو اسرائیلی ایف سولہ جنگی طیاروں نے لبنانی فضائی حدود کے ذریعے شام کے صوبہ حمص میں گائیڈیڈ میزائل داغے،شام میں متحارب فریقین کے مصالحتی روسی مرکز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چاروں میزائل روسی ساختہBuk-ایم 2 ای نظام،جوشامی فضائی دفاع کی متحرک یونٹیں استعمال کرتی ہیں ، کے ذریعے تباہ کیے گئے۔
واضح رہے کہ ٹریکنگ آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتے شام پر اسرائیل کا یہ دوسرا فضائی حملہ ہے، منگل کے روز بھی چار اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبہ حلب پر آٹھ میزائل داغے ، جن میں سے ایک نے سفیرا شہر میں واقع ایک تحقیقی ادارہ کو نشانہ بنایا۔
اس حملے میں شام کی فضائی دفاعی یونٹوں کے ذریعہ Buk-ایم 2 ای اور پینٹیر ایس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے فائر کیے گئے آٹھ میزائلوں میں سے سات کو گرایا دیاگیا،یادرہے کہ منگل کے فضائی حملے کرنے کے لیے مبینہ طور پر اسرائیلی لڑاکا طیارے امریکی زیر کنٹرول اردن کی سرحد کے راستے شام کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔


مشہور خبریں۔
فضائی بندش کا خاتمہ؛ پی آئی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کہا ہے کہ
مئی
ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کا قتل
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: نیوز میڈیا نے آج جمعرات کو ایکواڈور کے صدارتی امیدوار
اگست
الکاظمی اپنے تحفظ کے لیے امریکی سفارت خانے گئے ہیں:عراقی سیاست دان
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاست دان نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم
جنوری
چار دن میں عربوں ڈالر کا نقصان
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ساتھ موجودہ جنگ کے
مئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، کشمیریوں کو نوکریوں سے نکالنا شروع کردیا
?️ 4 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار
مئی
ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل؛ یورپی یونین کا ردعمل
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:یورپی یونین نے ایران کی جانب سے آئی اے ای
جون
تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات میں ’اصل فیصلہ سازوں‘ کی شمولیت کا مطالبہ
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان
جنوری
کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے
مارچ