🗓️
سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے غیر ملکی مداخلت کے بغیر شامی عوام کے اپنے مستقبل کے تعین میں کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کو اس ملک کے بحران کا بنیادی سبب قرار دیا۔
شام کے الاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب نے شام میں سیاسی اور انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ شام میں سیاسی اور انسانی بحران نیز کشیدگی کی اصل وجہ اس ملک میں غیر ملکی افواج بالخصوص امریکی افواج کی غیر قانونی موجودگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکی مشکوک نقل و حرکت
دیمتری پولیانسکی نے مزید کہا کہ شامی عوام ہی ہیں جنہیں کسی بیرونی دباؤ کے بغیر اپنی اور اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔
روسی نمائندے نے کہا کہ مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے بجائے شام میں ضرورت مندوں کی مدد کو ترجیح دی جائے،انھوں نے زور دیا کہ روس کو شام کے جنوب میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش ہے جو شام میں عدم تحفظ پیدا کرنے کے لیے امریکہ کے بنائے ہوئے ڈھانچے کو استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شام میں امریکی فوج کے حملے میرے حکم پر ہوئے:بائیڈن
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے ملکوں کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ایک نامناسب اقدام ہے۔
آخر میں اس سینیئر روسی سفارت کار نے تاکید کی کہ شام کو انسانی امداد بھیجنا اس ملک کی سرکاری حکومت کے تعاون سے جاری رہے گا۔
مشہور خبریں۔
شنزو آبہ کی پارٹی نے ایوان بالا میں بھاری اکثریت حاصل کی
🗓️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: مقامی میڈیا نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ
جولائی
’فیمنسٹ‘ کا یہ مطلب نہیں کہ روٹی نہیں بنانی، کھانا گرم نہیں کرنا، حمائمہ ملک
🗓️ 21 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ’فیمنسٹ‘
اکتوبر
اسرائیل کے لیے سب سے بڑا اسٹریٹجک خطرہ ؟
🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ حزب اللہ کے درست رہنمائی
اگست
امریکہ ایران کے خلاف تمام پابندیاں ہٹا دے:چین
🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں
دسمبر
غزہ میں طبی وسائل کی صورتحال کیا ہے؟
🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے سربراہ نے غزہ میں طبی وسائیل
اکتوبر
یوکرین کے لیے مسلسل امریکی حمایت
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:روس کے ساتھ یوکرین کے تنازع کے تناظر میں کئی سینئر
مئی
یوکرین کی کیف کو فوجی امداد میں جلدی کرنے کی اپیل
🗓️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے اعلان کیا کہ
جولائی
کیا صدرِ مملکت ایمرجنسی کے نفاذ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں؟
🗓️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں دھرنوں کی سیاست کا آغاز محترم قاضی
نومبر