?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس بیان کو صحیح طور پر سمجھنا چاہیے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ بیان اتوار کے روز صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ میں پیش کی جانے والی خبروں اور تجزیوں میں سرفہرست رہا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل دشمن کے خلاف نفسیاتی جنگ کو تیز کرنے کے لیے بہت سرگرم اور ہنر مند ہیں جو جنگ کا ایک اہم حصہ ہے، ان ذرائع ابلاغ نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کے تمام باشندے سید حسن نصر اللہ کے بیانات کو سنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے فلسطینی کمانڈر العاروری کا بدلہ کیسے لیا؟
ان ذرائع ابلاغ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنی چوتھی تقریر میں مزید جرأت کے ساتھ بیان دیا اور ان کے پیغامات اب بھی مستقل ہیں۔
ان ذرائع ابلاغ نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل اس جنگ کا ایک اہم حصہ ہیں جو نہ صرف میدان میں بلکہ نفسیاتی جنگ میں بھی انتہائی موثر ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کے جاری رہنے اور اسرائیلی قیدیوں کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اور وہاں کے باشندوں کی رائے عامہ سے استفادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ نصراللہ اسرائیل میں اٹھائے جانے والے تمام مباحثوں اور تنازعات پر توجہ دیتے ہیں اور اسرائیل کی صورتحال اور اسرائیلی اسٹوڈیوز اور تجزیہ کاروں کے درمیان ہونے والے باتوں پر گہری نظر رکھتے ہیں نیز اسرائیل کی رائے عامہ پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں۔
صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے میجر جنرل آوی ایتام نے، جو 1999 تک الجلیل بریگیڈ کے کمانڈر تھے اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے انچارج تھے، صیہونی چینل کان کو بتایا کہ ہم حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں ہیں اور یہ ایک اور فعال محاذ ہے،نصراللہ نے آج اپنی تقریر میں یہ مسئلہ اٹھایا کہ حزب اللہ حماس کی حمایت کرتی ہے اور جنگ سے خوفزدہ نہیں ہے اور آج غزہ میں ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے انہیں امید ملتی ہے کہ جنگ بند ہو جائے گی اور حکومت گر جائے گی۔
ایتام نے واضح کیا کہ نصراللہ اپنی بات کہتے ہیں اور ان پر عمل کرتے ہیں، اس لیے ان کے بیانات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔
صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک مشیر اور کرائسس مینیجر گال بیسبرگ نے بھی کان چینل سے کہا کہ ہمیں نصر اللہ کی باتوں کو غور سے سننا چاہیے، وہ کہتے ہیں کہ تم [اسرائیلی] اپنی داخلی سیاست اور اندرونی تنازعات میں مصروف ہو، تم ٹیلی ویژن چینلز پر رونے میں مصروف ہو ، تم ہار گئے ہیں جو ہمارے لیے ایک بڑی جیت ہے۔
بیسبرگ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے، جو لوگ ملکی سیاست میں ملوث ہیں اور جو کابینہ اور فوج کی مذمت کرنے کے درپے ہیں، وہ اپنا رویہ بند کریں!
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے مجاہدین کا سید حسن نصر اللہ کے نام کھلا خط
صیہونی حکومت کی فوج کے ریزرو کرنل اور شاباک اور فوج کے سابق عہدیدار شوش رافن نے تاکید کی کہ ایسا لگتا ہے کہ نصر اللہ اسرائیل کی رائے عامہ کے لیے بول رہے ہیں اور اس عنصر کو ہمارے خلاف ایک اہم نفسیاتی دباؤ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ وہ ہماری تمام باتوں اور سابق عہدیداروں نیز ٹی وی چینلز کے بیانات کا حوالہ دیتے ہیں ۔


مشہور خبریں۔
ایران سعودی عرب معاہدے نے شام کی عرب لیگ میں واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے:ایسوسی ایٹڈ پریس
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں عرب لیگ کی
مئی
انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور
فروری
کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے ایک مشترکہ بیان میں
فروری
مسابقتی کمیشن کا غیرمعیاری وائٹننگ کریمز فروخت کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز
?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے غیر معیاری رنگ
اکتوبر
صہیونی فوج کی آپسی جھڑپیں؛ 8 اہلکار زخمی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک اڈے پر صہیونی فورسز کے
اکتوبر
آسٹریلوی وزیر اعظم کی صیہونی حکومت پر کڑی تنقید
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیزی نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل
جولائی
کیا بڑی کمپنیاں اسرائیل میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں؟ ایک سروے
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ مقبوضہ علاقوں میں
جولائی
لبنان کی عیسائی جماعت کا صیہونیوں کے سرحدی دعوے پر شدید ردعمل
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی اہم اتحادی لبنان کی قومی ڈیموکریٹک عیسائی
ستمبر