🗓️
سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے اقدامات کے بارے میں اندازہ نہیں لگایا جاسکتا اور وہ کیا کرنے والے ہیں صیہونی حکام کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔
صیہونی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ لکھا ہے کہ صہیونی افواج سید حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیتی ہیں،اخبار نے بعض صیہونی سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تل ابیب بحیرہ روم میں تیل و گیس کی فیلڈز کو نشانہ بنانے کے حوالے سے حزب اللہ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ حزب اللہ موجودہ حالات میں کسی جامع اور وسیع جنگ کی خواہاں نہیں ہے۔
معاریو نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکام کے لئے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کے اگلے اقدامات کیا ہوں گے، لہذا جب سید حسن نصر اللہ کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے صہیونی فوجی حکام کے سامنے ایسے سوالات پیش آتے ہیں جن کا ان کے پاس جواب نہیں تھا تو الرٹ کے لیول کو بڑھا دیا، خاص کر یہ نکتہ کہ کاریش گیس فیلڈ کے اوپر حزب اللہ کی ڈرون کاروائی کے بعد سید حسن نصر اللہ کی صہیونی تیل و گیس فیلڈز پر حملوں کی دھمکیاں بدستور باقی ہیں.
معاریو نے مزید لکھا ہے ابھی تک حزب اللہ کے ساتھ مسلح جھڑپوں کا وقت نزدیک ہونے کے بارے میں کوئی ٹھوس اور اینٹلیجنس معلومات نہیں ہیں تاہم ستمبر کے آخر سے جب کاریش سے گیس کا اخراج شروع ہوگا تو فریقین کے درمیان سکیورٹی ایشوز بہت زیادہ حد تک بڑھ جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار
🗓️ 25 مئی 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی مدد سے مسجد اقصی
مئی
سندھ کی وجہ سے بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامناہے
🗓️ 9 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) ترجمان حکومت بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ
جون
رہائی کے وقت پر سب سے زیادہ قید فلسطینی اسیر کی اہلیہ کا انٹرویو
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے
جنوری
صیہونی ٹیلی ویژن کا نیتن ہاہو کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر
جون
یمن میں ایک جامع سیاسی حل پر اردن کا زور
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اپنے بحرینی
اگست
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
کراچی: مذہبی جماعت کی ہنگامہ آرائی میں متعددپولیس اہلکار زخمی
🗓️ 15 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) مذہبی جماعت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی
اپریل
سعودی اتحاد دو ہزار سے زائد قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے:یمن
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا
ستمبر