سچ خبریں:امریکی پولیس کے ہاتھوں دو الگ الگ واقعات میں دو سیاہ فام نوجوانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک اس ملک کی پولیس میں ادارہ جاتی نسل پرستی کا تازہ ترین واقعہ ہے۔
امریکی میڈیا نے 2 الگ الگ واقعات میں 2 سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے وحشیانہ رویے کی خبر دی،ان میں سے ایک واقعے میں ایک 23 سالہ سیاہ فام شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ پہلے واقعے میں جنوبی کیلیفورنیا میں ایک پولیس افسر نے ایک 23 سالہ سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا لیکن این بی سی نیوز نے بدھ کو اس کی خبر شائع کی، سان برنارڈینو کے پولیس افسر ڈیرن گڈمین نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز، دو پولیس افسران نے ایک کاروباری مرکز کی پارکنگ میں مسلح سیاہ فام شخص کی موجودگی کی رپورٹ ملنے پر یہ کاروائی کی۔
گڈمین نے بتایا کہ جب افسران پہنچے تو ایک بندوق بردار، جس کی شناخت راب ایڈمز کے نام سے ہوئی،نےگاڑی کی طرف چلنا شروع کیا،واضح رہے کہ متاثرہ کی ماں نے اس کہانی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روب ایڈمز کے ہاتھ میں فون تھا، ہتھیار نہیں، اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے وہ ان سے بات کر رہا تھا۔