?️
سچ خبریں: ایک ترک خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سویڈن کی ایک بڑی مسجد اور سٹاک ہوم میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے نئے اجازت نامے کی درخواست درج کی گئی ہے۔
ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سویڈش پولیس نے اس خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی عراقی-سویڈش شہری سیلوان مومیکا نے اس ہفتے کے دوران بھی فتیجا مسجد اوراسٹاک ہوم میں ایرانی سفارت خانے کے سامنےدوبارہ قرآن کی بے حرمتی کرنے کی اجازت کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن حکام کے مگرمچھ کے آنسو
سویڈش پولیس کے مطابق اس شخص کی جانب سے دوبارہ قرآن کی بے حرمتی کی درخواست کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، یاد رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جبکہ سیلوان مومیکا نے اس پیر کو سویڈن کی پارلیمنٹ کے سامنے ایک بار پھر قرآن مجید کی بے حرمتی کی۔
اطلاعات کے مطابق دو افراد، جن میں سے ایک مومیکا تھا، نے 31 جولائی کو اسٹاک ہوم میں سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی، جیسا کہ اس سے پہلے کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔
دنیا قبل ازیں مقامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ سویڈن کی پولیس نے پارلیمنٹ کے سامنے آج کی ریلی کے لیے اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے منتظمین قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سویڈش پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ اجتماعات کے لیے اجازت نامہ جاری کرتے ہیں نہ کہ ان کے دوران ہونے والی کارروائیوں کے، آج کی کارروائی کے ایک اور کارندے عراقی نژاد سلوان نجم نے ایکسپریس اخبار کو بتایا کہ جب تک آپ پابندی نہیں لگاتے میں قرآن کی بے حرمتی کرتا رہوں گا۔
مزید پڑھیں: نصراللہ کی سویڈن حکومت کے لئے نصیحت
یاد رہے کہ نجم سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں کی مرکزی مسجد کے سامنے اور پھر عراقی سفارت خانے کے سامنے مومیکا کی پچھلی دو پرتشدد کاروائیوں میں شامل تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی توہین، جس پر عالمی غصے کے ساتھ ساتھ اس ملک کے حکام کو بین الاقوامی منظر نامے میں شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین میں امریکہ کے خلاف مظاہرے
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے
جولائی
صیہونی بستیاں تعمیر نہیں ہوئیں تو کابینہ گر جائے گی: صیہونی عہدہ دار
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی عہدہ دار نے کہا ہے کہ اگر مقبوضہ مغربی
مئی
برطانیہ میں کورونا کی پابندیوں کا خاتمہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیر
فروری
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت
?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نےپی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ
جون
پاکستان کا بھارتی جاسوس کے بارے میں اہم فیصلہ، اہلخانہ نے پاکستان کے اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا
?️ 13 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے
جون
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کی وجوہات
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف نے الاقصی
اکتوبر
ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور ڈرائیور گرفتار
?️ 22 دسمبر 2023ہری پور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی
دسمبر
غزہ میں ایک اور صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے غزہ میں صہیونی فوج کے ایک
دسمبر