?️
سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک دونوں ممالک میں انتہا پسند پولیس کے مکمل تعاون سے قرآن مخالف اپنی گھناؤنی حرکتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رائے الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے ایک اسلام مخالف گروہ نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے،اس رپورٹ کے مطابق ڈینش نیشنلسٹ کے نام سے مشہور انتہا پسند گروپ نے کوپن ہیگن میں ترکی، عراق، مصر، سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانوں کے سامنے یہ گھناؤنا فعل انجام دیا۔
اس گروپ کے ارکان نے اسلام کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر توہین آمیز نعرے لکھے ہوئے تھے،یہ حملے ڈنمارک کی پولیس فورسز کی مکمل حفاظتی مدد سے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نہ رکنے والا سلسلہ
اس کے علاوہ سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کو جلایا گیا، اس دوران سٹاک ہوم میں ایک خاتون نے سویڈن کی پولیس کے مکمل تعاون سے قرآن پاک کو نذر آتش کیا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک پر حملوں میں تیزی آئی ہے اور انتہا پسند گروہوں نے اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے مسلمانوں کی اس مقدس کتاب کو آگ لگائی ہے جس سے عرب اور اسلامی ممالک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے چند روز قبل اپنی تقریر میں بعض مغربی ممالک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں ایک بار پھر ملعون مجرم نے قرآن مجید کے اوراق کو نذر آتش کیا جسے پولیس کا تحفظ حاصل تھا جبکہ یہ سلوک دنیا کے 2 ارب مسلمانوں کے لیے ایک توہین آمیز اور ذلت آمیز چیلنج ہے۔
مزید پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پس پردہ عناصر
انہوں نے کہا کہ نوجوان مسلمانوں کو حکومتوں اور تنظیموں کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا انتظار کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ انہیں خود قرآن کی توہین کرنے والوں کو سزا دینا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن نے روس پر حملہ کیا ہے؛بائیڈن کی لاجواب حاضر دماغی
?️ 8 مارچ 2022یوکرائنیوں کو ایرانی کہنے کے بعد اب کی بار امریکی صدر جوبائیڈن
مارچ
حماس کے سینئر وفد کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی
مارچ
ترکی میں داعش کے 30 مالی معاونین گرفتار
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیک وقت
دسمبر
یمن جنگ بندی کی کتنی بار خلاف ورزی کی گئی؟
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی عارضی جنگ بندی کے اختتام پر صنعا میں ایک
جون
نیتن یاہو میں قتل و غارت کی پالیسی اپنانے کی ہمت نہیں / استقامتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد ہے:عطوان
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آج استقامتی
اپریل
اسرائیل حماس کے حملے کو روکنے میں ناکام ، وجہ ؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی کارروائی کے آغاز کے بعد اپنی پہلی تقریر میں
اکتوبر
شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی
اپریل
توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر
?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
نومبر