سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونسیف) کی تازہ ترین رپورٹ میں اس ملک کی فوج اور ریپڈ ایکشن ملیشیا کے درمیان خانہ جنگی کے دوران کم از کم 435 معصوم سوڈانی بچوں کی ہلاکت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونسیف) نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 435 بچے ہلاک اور 2000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سوڈان خانہ جنگی کی لپیٹ میں آرہا ہے؟
المیادین خبر رساں ایجنسی نے منگل کی شام کو اطلاع دی کہ یونسیف نے سوڈان کی خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والے بچوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں اب تک کم از کم 435 بچے ہلاک اور 2000 سے زائد بچے زخمی ہوچکے ہیں اوربچوں کے حقوق کی 2500 سے زائد سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:سوڈان میں خانہ جنگی کے ایک ہفتے کے دوران 83 افراد ہلاک، 1126 زخمی!
یاد رہے کہ یہ صورتحال ایک ایسے ملک کی ہے جہاں 14 ملین نوجوانوں کو مدد کی ضرورت ہے،اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اطلاع دی ہے کہ سوڈان کے وائٹ نیل صوبے میں تقریباً 300 بے گھر بچے خسرہ اور غذائی قلت سے ہلاک ہوئے ہیں۔