سوڈان میں کشیدگی؛مصر اور سعودی عرب کی خرطوم کے لیے پروازیں بند

سوڈان

?️

سچ خبریں:سوڈان میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں شدت کے بعد سعودی عرب اور مصر نے اس ملک کے لیے اپنی پروازیں بند کر دیں۔

نیو عرب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک اور سوڈان کے درمیان تمام پروازیں اگلی اطلاع تک معطل کر دی گئی ہیں نیز سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز (RSF) نامی ملیشیا گروپ کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کے باعث ہفتے کے روز مصر نے بھی سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔

مصری ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خرطوم کے لیے اپنی پروازیں 72 گھنٹے کے لیے معطل کر دی ہیں،ایئر لائن نے کہا کہ سوڈان میں غیر مستحکم سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں موصول ہونے والی معلومات کی وجہ سے مصر ایئر لائنز نے اپنے قابل قدر صارفین کو بتایا ہے کہ وہ 15 اپریل 2023 سے خرطوم ہوائی اڈے کے لیے اپنی پروازیں 72 گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر روک رہی ہے۔

یاد رہے کہ فضائی حملوں اور توپ خانے کے تبادلے نے ہفتے کے روز خرطوم کو ہلا کر رکھ دیا،یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی جب ریپڈ ری ایکشن گروپ کہلانے والی ملیشیاؤں نے فوج کے ساتھ جنگ چھیڑ لی جس کے بعد سوڈانی فوج اور ملیشیا نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیے ہیں،فوج اور ملیشیا کے درمیان لڑائی اس وقت ہوئی جب کچھ دن قبل فوج نے خبردار کیا کہ سوڈان ایک خطرناک موڑ پر ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل سے جنرل حمیدتی کی کمان میں سرگرم ملیشیا اور جنرل عبدالفتاح برہان کی کمان والی فوج کے درمیان زبانی کشیدگی شدت اختیار کر گئی تھی، اس وقت عسکریت پسند صدارتی محل کے ساتھ ساتھ خرطوم کے ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم فوج نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

درایں اثنا سوڈان کے عوامی اور سیاسی گروپوں نے ملک کو مکمل طور پر خانہ جنگی میں داخل سے روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، ڈاکٹروں کی یونین کا کہنا ہے کہ خرطوم کے ہوائی اڈے اور شمالی کوردوفان ریاست میں تین شہری ہلاک اور کم از کم نو دیگر زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ریپڈ ری ایکشن ملیشیا اور سوڈانی فوج کے درمیان مسلح جھڑپوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلہ میں تشویش ظاہر کی اور دونوں فریقوں کو صبر ت تحمل سے کام لینے کی تلقین کی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے سوڈان میں حالیہ بدامنی کی مذمت کرتے ہوئے فریقین سے جلد از جلد تنازعات کو روکنے کا مطالبہ کیا،اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سوڈانی فوج اور مسلح ملیشیا کے درمیان جھڑپوں کی شدید مذمت کی۔

مشہور خبریں۔

دمشق کے یورپی پارلیمنٹ پر طنز کی وجوہات

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:گذشتہ مارچ میں یورپی پارلیمنٹ نے شام کی انسانی صورت حال

آئی ایم ایف معاہدہ: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے سستا

?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر

امریکہ میں اسرائیل کے خلاف نفرت اور فلسطین کی حمایت میں ریکارڈ اضافہ

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں اسرائیل کی مقبولیت تاریخی طور پر کم ترین سطح

شاباک کے نئے سربراہ کا انتخاب 

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ رونین بار

تل ابیب غزہ جنگ کے خاتمے کی ضمانت کیوں نہیں دینا چاہتا ؟

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک

ہم سعودی اتحاد کے ساتھ تمام قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں: یمن

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی قومی قیدیوں کے امور کی

غزہ پر قبضے کے آپریشن کا خفیہ نام لیک ہو گیا

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے

امریکہ کی "جولانی” کو سلامتی کونسل کی پابندیوں سے ہٹانے کی کوشش

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: معلوماتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ شورائے امنیت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے