?️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کا موقف ہمیشہ ریاستوں کے جوہری توانائی کے پرامن طریقے سے استعمال کے حق کے اصول پر مبنی رہا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے منگل کو ایران مخالف موقف اختیار کرتے ہوئے تہران پر جوہری معاہدے کے سلسلہ میں بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کی جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرے۔
ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف اپنے بار بار الزامات کو جاری رکھتے ہوئے بن فرحان نے زور دیا کہ ایران کی جانب سےجوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور اس معاہدے سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے پیش نظر بین الاقوامی برادری کی ذمہ داریاں ضروری ہیں۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ریاض کا موقف ہمیشہ ممالک کے جوہری توانائی کے پرامن طریقے سے استعمال کے حق کے اصول پر مبنی ہے، واضح رہے کہ انہوں نے امریکی اور صہیونی عہدیداروں کے ایران مخالف بیانات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ریاض نے "بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایران کے پاس مختصر یا طویل مدتی جوہری ہتھیار نہیں ہیں نیز وہ ایٹمی توانائی کو پرامن طریقے سے استعمال کرنے کے بجائے فوجی استعمال میں بھی نہیں لائے گا۔
یادرہے کہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبداللہ المعلمی کی موجودگی میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس میں یہ الزامات لگائے۔
واضح رہے کہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں سعودی عہدیدار کا ایران مخالف موقف اس وقت سامنے آیا ہے جب اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدیداروں نے بار بار اپنے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت پر زور دیا ہے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سندھ کو پینے کے پانی سے محروم کر دیا گیا ہے: وزیر اعلی سندھ
?️ 29 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
اگست
حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے: اسدعمر
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر
مئی
یمن کی آزادی قریب ہے جارحوں کے خلاف قومی اتحاد کی ضرورت
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی انصار الله سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے
اپریل
روس،یوکرین مذاکرات کا حتمی مقصد جنگ بندی کا حصول ہے:ترکی وزیر خارجہ
?️ 24 جولائی 2025فیدان: روس،یوکرین مذاکرات کا حتمی مقصد جنگ بندی کا حصول ہے:ترکی وزیر
جولائی
وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ
?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ
مئی
صہیونی لابی اسرائیل پر تنقید کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے:امریکی سینیٹر
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صہیونی لابی AIPAC اور امریکی انتخابات
اپریل
امریکہ عراق میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے:اردنی سیاسی کارکن
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:اردن کی عوامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا
اگست
وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دورے پر
جولائی