?️
سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے جنوبی محور پر سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملے میں دو شہری شہید اور سات دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد یمن کے مختلف علاقوں میں اپنے وحشیانہ فوجی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، اس بار سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ مأرب کے جنوبی محور پر بمباری کی،رپورٹ کے مطابق صوبہ مأرب کے جنوب میں واقع رحبہ علاقے کو سعودی اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا ، حملوں میں دو یمنی شہری شہید اور سات دیگر شدید زخمی ہوئے۔
دریں اثنا ، المسیرہ چینل نے کل اعلان کیاکہ سعودی اتحاد سے وابستہ لڑاکا طیاروں نے یمن پر حملے کے آغاز سے اب تک 30000 سے زیادہ بار صوبہ مأرب کو نشانہ بنایا ہے،یادرہے کہ اس صوبہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں 796 شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
باخبر ذرائع نے المسیرہ کو بتایا کہ سعودی اتحاد کے فضائی حملوں نے 54147 سے زیادہ خاندانوں کو بھی بے گھر کردیا جن میں سے 3773 سے زیادہ یمنی دارالحکومت صنعا منتقل ہوچکے ہیں،صوبہ مأرب کے صحت اور طبی انفراسٹرکچر کے شعبے میں سعودی اتحاد کے حملوں نے 3 اسپتالوں اور 4 طبی مراکز کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے اس صوبہ کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 592 مکانات اور 183 فارم تباہ ہوچکے ہیں یا انھیں نقصان پہنچا ہے، یادرہے کہ سعودی اتحا دکے ہاتھوں مأرب کے تباہ شدہ اسکولوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
9 مئی کے واقعات:عامر محمود کیانی کا پی ٹی آئی و سیاست چھوڑنے کا اعلان
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری
مئی
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی
?️ 28 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ملک میں جاری شدیدگرمی کی لہر میں
مئی
دنیا کی پہلی اسمارٹ جائےنماز
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:آپ نے اسمارٹ واچ، اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ فون تو
مئی
ریاض کا تہران کے لیے اہم پیغام
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ ایک اہم پیغام کے ساتھ تہران آرہے ہیں
جون
سعودی دارالحکومت میں فیشن شو کا انعقاد
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں خواتین کے عبایا فیشن
جون
سعودی عرب کے کنگ خالد ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
?️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد
اپریل
ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ
اگست
کیا نیتن یاہو کے ہوتے ہوئے صلح ہو سکتی ہے؟ برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کی
نومبر