سچ خبریںسعودی عرب کے ایک اعلی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سعودی عرب کے دورے پر آسکتے ہیں تاہم انہیں ہم سے اعلی سطحی استقبال کی امید نہیں رکھنا چاہیے۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے کہا کہ امریکی صدر رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں لیکن انہیں اعلیٰ سطح کے استقبال کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔”
اخبار نے لکھا ہے کہ اگر بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی سرد مہری کو کم کرنا چاہتے ہیں تو سعودی حکام کا خیال ہے کہ انہیں جلد از جلد ریاض کا سفر کرنا چاہیے، سعودی وزارت خارجہ کے ایک نامعلوم عہدہ دار نے امریکی اخبار کو بتایا کہ جو بائیڈن اگر سعودی عرب کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم ہم ایسے سفر کی حوصلہ افزائی یا منع نہیں کریں گے۔
سعودی وزارت خارجہ کے عہدہ دار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں لیکن ان سے یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ ان کی استقبالیہ تقریب 2017 کے موسم گرما میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیسی ہو گی۔
وال سٹریٹ جرنل نے بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ٹھیک کریں، کیونکہ سعودی عرب کے واشنگٹن سے دور ہونے اور ریاض کے چین کے قریب آنے سے امریکی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔