?️
سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے G20 کی صدارت کے خاتمے کے بعد پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کرنے کی اپنی پالیسی کو تیز کر دیا ہے۔
روس ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی حکام کی جانب سے پھانسی کی سزا دینے کی پالیسی میں شدت کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہےجس میں انھوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جی 20 کی صدارت کے خاتمے کے بعد سےپھانسی کی سزا پر عملدرآمد کرنے کی اپنی پالیسی کو تیز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بھی کہاکہ سعودی حکام مسلسل لوگوں کا تعاقب کر رہے ہیں، وہ لوگ جنہوں نے آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا یا حکومت پر تنقید کی،واضح رہے کہ سعودی حکام نے نومبر 2020 کے آخر میں جی 20 کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کم از کم 13 افراد کو غیر منصفانہ مقدمات میں مجرم قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں سعودی عرب میں پھانسیوں کی تعداد میں 85 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن جیسے ہی جی 20 کی صدارت ختم ہوئی پھانسی کی سزا کی پالیسی کو تیزی سے دوبارہ شروع کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کےجنوری سے جولائی کے مہینوں کےدرمیان سعودی عرب میں کم از کم 40 افراد کو پھانسی دی گئی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بھی کہا کہ یہاں تک کہ رہائی پانے والے انسانی حقوق کے کارکنوں کو اب بھی سفر کرنے سے روکا جارہا ہے نیز انھیں سوشل میڈیا تک رسائی کی اجازت نہیں ہے جبکہ 2021 میں خواتین انسانی حقوق کے محافظوں جیسے لجین الحزلول ، نسیمه الساده اور سمر بدوی کی رہائی بھی محدود کرنے والی شرائط پر ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے شہریوں کی مدد کی خواہاں پاکستانی این جی اوز ’ویزے مسترد‘ کیے جانے سے پریشان
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسرائیلی افواج کی جانب سے کئی روز کی
اکتوبر
کیا فلسطینی مجاہدین کسی بھی بیرونی طاقت کو غزہ میں داخل ہونے دیں گے؟
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی گروہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ فلسطینی
اپریل
کشمیریوں کی قتل گاہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل
جولائی
عقاب کے چہرے پر اژدھے کا پنجہ
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ اور حکومتی مشیر وانگ یی نے نشاندہی کی
اکتوبر
بشریٰ انصاری نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو کھری کھری سنادی
?️ 2 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے
فروری
قاضی فائز عیسٰی کا 28 صفحوں کا اختلافی نوٹ میری شہرت داغدار کی گئی
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قاضی فائز عیسیٰ ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز
فروری
صیہونی جیل سے بھاگنے والے مزید دو فلسطینی قیدی گرفتار
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:حال ہی میں صیہونی ہائی سکیورٹی جیل جلبوع سے فرار ہونے
ستمبر
بے نظیر بھٹو شہید اسپتال میں گیس اخراج سے دھماکا و آتشزدگی
?️ 23 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی کے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے
فروری