سچ خبریں:یمنی انقلابیوں کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد سعودی اتحاد سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کا فرار سعودی لڑاکا طیاروں کی ان کرائے کے فوجیوں پر بمباری کرنے کا سبب بنا۔
البوابه الاخباریه الیمنیه کی رپورٹ کے مطابق معزول اور مفرور یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی زیر قیادت مستعفی یمنی حکومت سے وابستہ فوجی ذرائع نے بتایا کہ سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں نے سرحدی چوکیوں سے فرار ہونے والے متعدد کرائے کے فوجیوں پر بمباری کی، ذرائع نے تاکید کی ہے کہ سعودی اتحاد نے جیزان شہر کے جنوب میں ہرض کے علاقے میں سرحدی علاقوں میں مقیم گروپوں کو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ساتھ تنازعہ والے علاقوں کی طرف موڑ دیا۔
واضح رہے کہ سعودی اتحادی ذرائع کے مطابق کرائے کے فوجی سرحدی علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کر رہے تھے لیکن انہیں بھاری جانی نقصان پہنچا، اس شکست کے بعد یہ کرائے کے فوجی سعودی علاقے میں بھاگ گئے،اسی دوران سعودی لڑاکاطیاروں نے فراریوں کا تعاقب کیا اور فرار ہونے والے کرائے کے فوجیوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی انقلابیوں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کی شکستوں کے نتیجے میں اتحادی کرائے کے فوجیوں کے حوصلے پست ہو گئے ہیں اور ان کرائے کے فوجیوں کی یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے مقابلہ سے فرار ہونے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔