🗓️
سچ خبریں:سعودی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کا فضائی دفاعی نظام اتوار کی رات یمنی فورسز کے ذریعہ فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
سعودی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کے فضائی دفاع نے اتوار کی شام یمنی انصاراللہ فورسز کے ذریعہ فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے،سعودی اخبار گازتا نے اطلاع دی ہے کہ یہ میزائل خمیس مشیط کے جنوب میں فائر کیے گئے تھے ، جسے سعودی میزائل دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کا دعوی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ یمن کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ انھوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی سعودی عرب میں متعدد ٹھکانوں کے خلاف انصاراللہ کی فورسز نے ڈرونز اور میزائلوں کا کامیاب حملہ کیاہے،المیادین چینل کے مطابق ، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہاکہ یمنی مجاہدین کی ایک نئی کاروائی میں نجران کے علاقے میں سعودی نیشنل گارڈ کی بیرکوں ابہا ائرپورٹ اور کنگ خالد اڈے پر فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے یہ عمل گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر پانچ بیلسٹک میزائلوں اور پانچ یو اے وی کے ذریعے انجام دیا،واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں اس سے پہلے بھی سعودی عرب میں میزائل اور ڈرونز کے کامیاب آپریشن کر چکی ہیں جبکہ ان کے پاس پیٹریاٹ نامی امریکی فضائی دفاعی نظام موجود تھا تاہم یہ سسٹم یمنیوں کے حملوں کو روک نہیں سکا اسی لیے سعودی اس جگہ کوئی اور سسٹم لگانے کی کوششوں میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنوبی کوریا تل ابیب کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کا خواہاں
🗓️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ جنوبی کوریا کی
ستمبر
عتیقہ اوڈھو نے فردوس عاشق کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا
🗓️ 22 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ٹوئٹ
مارچ
عامر خان کا شارخ خان کے تحفے پر حیران کن تبصرہ
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے ایک مزاحیہ قصہ
جولائی
10 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کی تشویشناک صورتحال،وجہ؟
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
فروری
کویت میں منشیات فروخت کرنے پر سزائے موت کا دائرہ بڑھا
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: کویت میں منشیات کی متعدد کھیپوں کے حوالے سے
جنوری
بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان پیغمبر اسلام (ص) کی توہین پر نوکری سے باہر
🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں: بھارت کی حکمران جماعت کے طور پر انتہا پسند جماعت
جون
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار
🗓️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا
فروری
صومالیہ میں الشباب کا بڑا حملہ، متعدد فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 3 اپریل 2021صومالیہ (سچ خبریں) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے فوجی اڈوں
اپریل