🗓️
سچ خبریں:سعودی سکیورٹی فورسز نے خاشقجی کے انداز میں ایک یمنی نوجوان کو قتل کر دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے ریاض میں ایک اور خوفناک جرم کے ساتھ استنبول میں اس ملک قونصل خانے میں ہونے والے جمال خاشقجی کے قتل کی یاد کو تازہ کر دیا،اس جرم کا شکار ہونے والا 24 سالہ یمنی نوجوان علی عاطف هضبان العلیی ہے جسے سعودی سکیورٹی فورسز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ریاض میں اس کے کام کی جگہ سے اغوا کرنے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کا گلا گھونٹ دیا۔
سوشل میڈیا میں "یمن کا خاشقجی” کے نام سے مشہور ہونے والے اس واقعہ نے کافی شور مچا رکھا ہے،انسانی حقوق کی تنظیم "انسان” نے اعلان کیا ہے کہ اس یمنی نوجوان کو سعودی سکیورٹی سسٹم کے نمبرز کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے۔
انسانی حقوق کی اس تنظیم کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ اور دستاویزات کے مطابق سعودی سکیورٹی اداروں نے اس جرم کو چھپایا اور قانونی عمل سے گزرے بغیر رات کے وقت یمنی نوجوان کی لاش کو دفن کر دیا،مقتول کے کچھ رشتہ داروں کو سعودی حکام کی جانب سے دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے پوسٹ مارٹم کی درخواست کی یا اس قتل کے بارے میں کسی کو بتایا تو انہیں قید کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کے روزانہ ہونے والے درجنوں جرائم کی ایک مثال ہے،اس سے قبل یمن میں سعودی عرب کے زیر قبضہ علاقوں میں کیمپوں میں مقیم خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
مشہور خبریں۔
ناسا کی عظیم کامیابی میں فلسطینی انجینئر بھی شامل
🗓️ 4 مئی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) مریخ پر لینڈ کرنے والی پرواز کے لیے ہیلی کاپٹر
مئی
وفاق کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو ترامیم کیس
اکتوبر
مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے انعقاد سے دشمنوں میں غصہ
🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:قدس شریف کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اکرام صبری نے
مارچ
سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے والے ارکان اسمبلی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصل
🗓️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قومی
اپریل
لاس اینجلس کے فائر چیف کا آتشزدگی کے بارے میں اہم بیان
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:جنوبی کیلی فورنیا کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے نسبتاً پرسکون دن گزارنے
جنوری
امریکہ کی شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد
🗓️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربوں کے بعد امریکہ
جنوری
سعودی کابینہ میں تبدیلیاں
🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک حکم
مارچ
چینی وزیر خارجہ کے منطقی سوال پر خاموش بریل نے کیا جواب دیا؟
🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کانفرنس میں جوزف بوریل کے
فروری