سعودی عرب میں حلال انٹرنیشنل نمائش کا انعقاد

حلال

🗓️

سچ خبریں:بین الاقوامی حلال نمائش اکتوبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگی جس میں 35 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔
Halal Fox کے مطابق حلال بین الاقوامی نمائش 2022 ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو عالمی حلال مارکیٹ میں ہونے والی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور حلال صنعت کو درپیش چیلنجز بشمول حلال ریگولیشن ، اسٹینڈرڈائزیشن اور ان پر عمل کرنے کے طریقوں پر بات کرتا ہے،اس کے علاوہ یہ حلال صنعت میں جدید ترین ایجادات، تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ہے۔

حلال بین الاقوامی نمائش 2022 کا مقصد اس صنعت کے بارے میں شرکاء کی آگاہی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں بڑے بین الاقوامی اداروں کو راغب کرنا ہے،اس تقریب کا مقصد دنیا بھر سے پیشہ ور افراد مسلم اور غیر مسلم دونوں کو کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے راغب کرنا ہے۔

حلال بین الاقوامی نمائش 2022 خاندان، برادری اور کاروباری معاملات سمیت تمام پہلوؤں میں ایک صحت مند اور اخلاقی طرز زندگی کو فروغ دیتی ہے،حلال کی صنعت کھانے پینے سے بڑھ کر ہے، سعودی عرب میں ہونے والی بین الاقوامی حلال نمائش میں حلال لاجسٹکس سروسز، حلال کاسمیٹکس اور پرسنل کیئر، حلال ٹورازم، حلال فوڈ اینڈ بیوریج، حلال میڈیسن اینڈ فارمیسی، سادہ فیشن اور بہت کچھ شامل ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونی فوج کی غیر معمولی جنگی مشقیں

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے(Cariots of

غزہ جنگ بندی معاہدے کی اہم تفصیلات

🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنگ بندی معاہدے کے بنیادی اصولوں میں ایک دوسرے سے

پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

🗓️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا

🗓️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے

پی ڈی ایم اختلاف وسیع اور شدید ہو گیا

🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٖڈی ایم شدید اختلاف ہو گیا ہے اور 

کیا امریکہ میں مسلح تشدد کم ہو رہا ہے؟

🗓️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:   دو امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں نے حال ہی میں اپنی

نئے ٹیکس سے ملک میں ادویات مہنگی ہو گئی

🗓️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے

دبئی نے پاکستان سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر دی

🗓️ 27 جون 2021دُبئی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق  بتایا جا رہا تھا کہ اماراتی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے