🗓️
سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں ریاض اور انقرہ کے اعلیٰ حکام کی ملاقاتوں کے بعد ترکی کی وزارت تعلیم نے سعودی عرب میں ترک اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے بارے میں بات کی ہے۔
ترکی کی وزارت تعلیم نے سعودی عرب میں اس وزارت کی نگرانی میں چلنے والے اسکولوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، مذکورہ اسکولوں کی سرگرمیاں 2020-2021 تعلیمی سال کے اختتام سے روک دی گئی تھیں۔
ترکی کی وزارت تعلیم کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مذکورہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنا ترک حکومت کے سفارتی رابطوں اور اس وزارت کے اقدام کا نتیجہ ہے،اس بیان میں تعلیمی تبدیلی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے تعلیم کی ملاقات اور مشاورت کا بھی حوالہ دیا گیا جو جولائی کے اوائل میں پیرس میں منعقد ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ ریاض اور انقرہ کے تعلقات استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تنازع کے بعد اکتوبر 2018 سے سرد پڑ گئے تھے، تاہم حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان متعدد ملاقاتوں کے بعد ان میں بہتری آئی ہے، اس سلسلے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 22 جون کو انقرہ روانہ ہوئے اور ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اردگان اور بن سلمان نے ملاقات کے دوران تمام سیاسی، اقتصادی اور فوجی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
فنی خرابی کے باعث مسقط ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے طیارہ لانے کیلئے نیا انجن بھیج دیا گیا
🗓️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فنی خرابی کے باعث مسقط ایئرپورٹ پر کھڑے
مارچ
شاہ رخ خان کا ہاتھ جوڑ کر مداحوں کو سلام اور شکریہ
🗓️ 21 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آج صبح
اکتوبر
24 گھنٹے میں 24 صیہونی مخالف کاروائیاں
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ
جون
سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مجرمان کو عبرت ناک سزا ملے گی
🗓️ 10 دسمبر 2021ملتان (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ
دسمبر
سعودی عرب، یو اے ای، ٹرمپ اور نیتن یاہو کو یمن کی واضح وارننگ
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اس بات
فروری
تائیوان چین کے ساتھ ممکنہ جنگ جیت جائے گا!
🗓️ 13 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس
جنوری
سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے عدت میں نکاح کا کیس کہاں تک پہنچا؟
🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم
جون
فواد چوہدری نے عید کا اعلان کر دیا
🗓️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےہمیشہ
مئی