امریکہ کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے سعودی عرب سے اس پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرایس نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس گفتگو میں انسانی حقوق اور جنگ یمن کے خاتمے کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا،وائٹ ہاؤس کے ترجمان جن ساکی نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ خواتین سمیت سیاسی قیدیوں کی آزادی کو ترجیح دے، امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی جنگ یمن ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
امریکی حکومت، سعودی حکومت کی اصلی حامیوں میں ہے اور ریاض کے بہت سے جرائم اور انسانی حقوق کی پامالی پر وہ اب تک نہ صرف وہ خاموش رہی ہے بلکہ انکی پردہ پوشی بھی کرتی رہی ہے، وائٹ ہاؤس کے حکام یمن جنگ میں بھی سعودی عرب کی بھرپور حمایت کررہے ہیں کہ جس میں اب تک یمن کے دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں افراد بےگھر و دربدر ہوگئے ہیں۔