سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں اور اداروں نے اقوام متحدہ سے سعودی عرب میں اجتماعی قتل عام کی شکایت کی ہے۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کو 12 مارچ کو سعودی عرب میں ہونے والے اجتماعی قتل عام کے بارے میں بین الاقوامی شکایات موصول ہوئی ہیں،رپورٹ کے مطابق شکایات کا میں لکھا گیا ہے کہ سعودی عرب نے مختلف قومیتوں کے 81 افراد کو بڑے پیمانے پر قتل کرکے بین الاقوامی قوانین اور اپنی تمام ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا کھلم کھلا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مدعا علیہان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کیے جانے والوں میں سے کئی افراد پر کے خلاف کوئی سنگین الزم بھی نہیں تھا،انسانی حقوق کی تنظیم سند نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی قتل عام اس جبر کو ظاہر کرتا ہے کہ آل سعود حکومت انسانی حقوق اور آزادیوں کا احترام کیے بغیر اس ملک کے عوام پر ظلم ڈھا رہی ہے۔
درایں اثنا یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے بھی سعودی عرب میں من مانے طریقے سے قتل کیے جانے کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرائی ہے،تنظیم نے کہا کہ سعودی عرب نے 12 مارچ کو اجتماعی قتل عام جس میں 81 افراد ہلاک ہوئے تھے، کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا کھلم کھلا اعلان کیا ہے۔