🗓️
سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
الخلیج الجدید نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہےسعودی عرب نے پیر کے روز انسداد بدعنوانی ایجنسی کی جانب سے افشا کیے گئے 15 کرپشن کیسز میں سے چار پولیس افسران، سرکاری ملازمین اور تاجروں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی میڈیا نے ایجنسی کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان افراد کو مالی اور انتظامی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،پہلا کیس ایک علاقے میں تین انٹیلی جنس پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کی گرفتاری کا کی صورت میں سامنے آیا جنہیں رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسرے معاملے میں سعودی محکمہ انسداد منشیات میں کام کرنے والے ایک افسر کو منی لانڈرنگ کے بدلے ایک شہری سے 10 لاکھ ریال رشوت مانگنے پر گرفتار کیا گیا ہے، اس شہری کو بھی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تنظیم کے مطابق زیر حراست افراد کے خلاف سب سے اہم الزامات رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کے ہیں،یادرہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چھ وزارتوں میں بدعنوانی کے مقدمات میں 250 ملزمین کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا،تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق کئی سرکاری وزارتوں اور ایجنسیوں سے ہے، جن میں وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت انصاف اور وزارت صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم اور بلدیات نیز دیہی امور کی وزارتیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکام نے حالیہ برسوں میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کے بہانے متعدد مواقع پر حزب اختلاف کی متعدد شخصیات کو بھی گرفتار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں انسانی امداد کے ٹرکوں کی آمد میں کمی
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے جمعہ کے روز
دسمبر
حکومت کا 6 سے 8 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
🗓️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے 6 سے 8 ارب ڈالرز
مارچ
سویلنز کے ملٹری ٹرائل کا کیس: زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد
🗓️ 10 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز
دسمبر
امریکا، چین تنازع حل کرنے میں پاکستان ثالثی کردار ادا کرنے کو تیار ہے: فواد چوہدری
🗓️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ
فروری
فرانسیی حکومت یوکرین جنگ کے بارے میں اپنی عوام سے کیا کہہ رہی ہے؟
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانس کی
جون
برطانیہ نے سلامتی کونسل میں کیا کیا؟
🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے کا کہنا ہے
جولائی
غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: مغربی ایشا کے امور کے ماہر نے صیہونی حکومت کی
جون
معاشی صورتحال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے، سبسڈی نہیں دے سکتے، نگران وزیر خزانہ
🗓️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے
اگست