🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام میں اپنی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام میں اپنی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اسپوٹنک نے منگل کی شام سعودی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا جس میں کہا کہ شام میں ریاض کی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس ملک کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح عرب دنیا کی مشترکہ سرگرمیوں کی حمایت کرنے اور خطہ کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے اتوار کو قاہرہ میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں عرب لیگ میں شام کی رکنیت کی بحالی کا جائزہ لینے کے بعد اس ملک کو عرب لیگ میں اس کی نشست پر واپس لانے کے منصوبے پر اتفاق کیا،یاد رہے کہ نومبر 2011 میں عرب لیگ نے دمشق کی رکنیت معطل کر دی اور اس کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں نیز اس ملک کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش رچائی۔
مشہور خبریں۔
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پرضمنی انتخابات کیلئے مہم ختم، انتخابات کل ہوں گے
🗓️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر
اپریل
روس نے برطانیہ کو یوکرین کو اکسانے کے لئے کیا خبردار
🗓️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک نامعلوم روسی نے اتوار کو
جنوری
غزہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ویٹو پاور کا استعمال کیون کیا ؟
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
نومبر
روس کا صیہونیوں کی ثالثی قبول کرنے سے انکار
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کے بحران کے حل
مارچ
شام کے شہر حسکہ میں امریکی فوجی قافلے کے راستے پر بمباری
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام کے باخبر ذرائع نے تاکید کی ہے کہ پہلی
جنوری
پاکستان اور چین عالمی سطح پر ایک دوسرے کا تعاون کریں گے
🗓️ 9 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی
اپریل
ترکی کے مرکزی بینک کی سربراہی ایک خاتون کے سپرد
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:ترکی کی تاریخ میں پہلی بار رجب طیب اردوغان نے اس
جون
رفح پر حملہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے: بلنکن
🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ رفح میں بڑے پیمانے پر
مارچ