?️
سچ خبریں:روسی وزیر داخلہ نے ریاض کے دورے کے بعد اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک نے سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی پولیس فورسز کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ہفتے کے روز روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے اپنے سعودی ہم منصب عبدالعزیز بن سعود بن نائف آل سعود کے ساتھ بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کا اعلان کیا۔
رشیا1 چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں ولادیمیر کولوکولتسیف نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مزید تعاون کے امکانات کی نشاندہی کی ہے اور سکیورٹی کے فائدے کے لیے تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
روسی وزیر کے مطابق اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں، دونوں فریقوں نے دہشت گردوں اور انتہا پسند عناصر کی نقل و حرکت نیز مالی معاونت کے بارے میں معلومات کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اورمنشیات اور سائبر کرائمز کے خلاف میں شراکت داری کا فیصلہ کیا۔
کولوکولتسیف نے کہا کہ ماسکو اور ریاض کسی بھی غیر ملکی ایجنٹ کی مغربی اخلاقیات کو مسلط کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں اور اپنی روایتی اقدار پر مضبوطی سے عمل پیرا ہیں۔
روسی سرکاری ٹیلی ویژن کے ساتھ اپنے انٹرویو میں روس کے وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ ممالک روس کو بین الاقوامی پولیس انٹرپول سے نکالنے کے درپے ہیں لیکن بین الاقوامی پولیس کے تعاون کو سیاسی بنانا قابل قبول نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہوکسی بھیڑیے سے کم نہیں، انکے خلاف جنگی جرائم کی انکوائری ہونی چاہیے: وزیراعظم
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر
امریکہ سے وابستہ جنگجوؤں کی شمالی شام میں لوگوں پر شدید فائرنگ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں امریکہ
فروری
بحرین کی جیلوں میں ہولناک تشدد پرمختلف تنظیموں کا رد عمل
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: بین الاقوامی مرکز برائے انصاف اور انسانی حقوق نے کہا
دسمبر
امریکہ کو مہلک ضرب لگانے والا جرم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:مکمل طور پر من مانی اور غیر انسانی منطق پر مبنی
جون
کیا سوڈان خانہ جنگی کی لپیٹ میں آرہا ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے کئی علاقوں میں آج شدید جھڑپیں
جولائی
ہم حماس کو شکست دینے سے قاصر ہیں: صہیونی وزیر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کی عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارانوت نے
مئی
بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس
جولائی
اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
اگست