سچ خبریں:سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں واقع شاہ عبدالعزیز بحری اڈے پر سعودی عرب اور بحرین کی "برج 22” نامی بحری مشق کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
الخلیج آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے،رپورٹ کے مطابق سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر ماجد بن هزاع القحطانی نے بتایا کہ یہ مشق مشرقی سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز نیول بیس پر "جسر 22” (پل 22) کے نام سے منعقد کی گئی ہےجس کا مقصددونوں ممالک کی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانا اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے سلسلہ میں آپس میں میں تعاون کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب اور بحرین کی بحریہ کی مشترکہ مشق آپریشنل ہم آہنگی، حکمت عملی کی کارکردگی، صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کی کوشش ہے نیز اس میں سعودی فضائیہ کی شراکت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔
سعودی مشرقی بحری بیڑے کے کمانڈر نے اعلان کیاکہ یہ مشق وقتاً فوقتاً دونوں ممالک کے درمیان منعقد کی جائے گی اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون، علاقائی آبی تحفظ، تصورات کے اتحاد اور مشترکہ تعاون کو تقویت ملے گی۔