?️
سچ خبریں:امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا خواہاں نہیں ہے بلکہ وہ ایک متحد مشرق وسطیٰ کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔
الخلیج آن لائن کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے معاندانہ اقدامات اور مزید بستیوں کی تعمیر کے باوجود اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے اپنے خیالات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بستیاں ایک ایسا مسئلہ ہے کہ سعودی عرب ان کے بارے میں فکر مند ہے.
امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ میرے والد بندر بن سلطان آل سعود نے اس بحران کے حل کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ لہٰذا مجھے امریکہ میں پہلی خاتون سعودی سفارت کار ہونے اور فلسطین اسرائیل بحران کے حل کی گواہی دینے سے زیادہ خوشی کوئی نہیں ہے، کیونکہ یہی وہ بحران ہے جس نے مجھے میرے والد سے الگ کر دیا۔
حال ہی میں اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نشریاتی ادارے KAN نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ اسرائیلی حکام 2023 میں سعودی عرب کو تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے قائل کر سکیں گے۔
صیہونی حکومت کے کان ٹی وی چینل 11 نے اس بات پر زور دیا کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے کوئی واضح امکان نہیں ہے اور یہ توقع نہیں کی جاتی ہے کہ ایسا آنے والے مہینوں میں، جلد یا 2023 کے آخر تک ہو گا۔


مشہور خبریں۔
ملکی بقا و ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل میں مضمر ہے۔ مریم نواز
?️ 11 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
ستمبر
حماس کی جنگ بندی کے لئے شرطیں
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ کے میڈیا کنسلٹنٹ طاہر النونو نے کہا کہ جنگ
جون
انتقامی آپریشن کی تفصیلات کے بارے میں قدس بٹالینز کا بیان
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین نے
مئی
امریکہ فلسطینیوں کی غصب کردہ رقم کو فوری طور پر واپس کرے، امریکی کانگریس کے 150 ارکان کا حکومت سے اہم مطالبہ
?️ 29 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے 150 ارکان نے امریکی حکومت سے
جون
برطانوی لیبر پارٹی کے ارکان نے غزہ کے لیے کیا کیا؟
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت
نومبر
غزہ میں جان بوجھ کر لوگوں کو بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے: برطانوی وزیر خارجہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں جان بوجھ کر فاقہ
اگست
غزہ میں ایک دن میں 50 عمارتوں کی تباہی، شہریوں کو جبری بے دخلی کا سامنا
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کی فوج نے پیر کے روز غزہ شہر کے
ستمبر
کیا یوکرینیوں کو ابھی بھی امریکہ پر بھروسہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور کیف جلد ہی معدنی وسائل
مارچ