🗓️
سچ خبریں:موجودہ سعودی ولی عہد شہزادہ کے حکم قید کیے جانے والے اس ملک کے سابق ولی عہد کی حالت اس قدر تشویشناک ہے کہ کسی بھی وقت ان کی موت کا اعلان ہوسکتا ہے۔
محمد بن نائف جنوری 2015 سے جنوری 2017 تک سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ تھے جب انہیں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے معزول کیا تھا اور ان کی جگہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بنا دیا ، اس کے بعد بن نائف کو 5 مارچ 2020 کو اپنے چچا احمد بن عبد العزیز کے ساتھ غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، این بی سی نے اطلاع دی ہے کہ بن نائف کو ان کی نظربندی کے دوران سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا تاکہ وہ سہارے کے بغیر چل بھی نہ سکیں۔
العہد الجدید کے ٹویٹر اکاؤنٹ نے اس مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہاایم بی سی کی رپورٹ کے شائع ہونے کے بعداس سعودی شہزادے کی حالت کے بارے میں مزید معلومات سامنے آئیں گی، اس ٹویٹر اکاؤنٹ نے لکھاہے کہ جوایم بی سی کی رپورٹ میں کیا کہا گیا ہے العہد کے ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں ،واضح رہے کہ بن نائف کو شدید ذیابیطس ہے اور انھیں کوئی دوا بھی نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے ان کا تقریبا 22کلوگرام وزن کم ہوگیاہے ،اس کے علاوہ وہ شدید افسردگی اور ذہنی عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔
العہد الجدید نے مزید لکھا ہے کہ بن نائف کو سخت اذیتیں دی گئیں ،ان کی ٹانگیں اس طرح باندھ کر رکھیں جیسے انھیں سولی پر لٹکایا جانے والا ہو اور دو افراد نے اس کے پورے جسم کو پیٹا،انھیں کو نیند سے محروم کرنے سمیت نفسیاتی اذیت کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا نیز انھیں کئی دن تک ہاتھ، پیر اور آنکھیں بند کر کے چھوڑ دیا گیا تھا۔
ٹویٹر اکاؤنٹ نے مزید کہا کہ محمد بن نائف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ درحقیقت انھیں آہستہ آہستہ موت کے منھ میں ڈکھیلنا ہے اور اس کا مقصد ان کی موت کو فطری شکل دینا ہے، اگر وہ اسی طرح مر جاتے ہیں تو بن سلمان یہی چاہتے ہیں اور اگر نہیں مرتے ہیں تو ایسے ہوجائیں کہ انھیں حکومتی امور تو دور کی بات اپنے ذاتی کام کرنے کے لیے بھی زندگی بھر کسی کے سہارے کہ ضرورت رہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں صلح کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے: یونیسیف
🗓️ 16 اگست 2024سچ خبریں: اس علاقے میں صیہونی حکومت کی 10 ماہ سے زائد
اگست
روسی جنگی طیارے میں خطرناک حادثہ، تین پائلٹ ہلاک ہوگئے
🗓️ 24 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں اس وقت تین پائلٹ ہلاک ہوگئے جب
مارچ
ہرتزوگ نے اسرائیل کے خاتمے کے لیے 15ویں بار خطرے کی گھنٹی بجائی
🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرتزوگ نے کہا کہ اسرائیل کو
مارچ
پیرس اولمپکس ہمیں راس نہیں آیا؛ناکامی پر ناکامی
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کے دوران پاکستانی شوٹرز کشمالہ
جولائی
بلوچستان میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
🗓️ 24 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
دسمبر
شاہ رخ خان تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں: عالیہ بھٹ
🗓️ 3 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےکنگ خان کی
نومبر
تارکین وطن کے ووٹ کا حق ختم نہیں کر رہے:وفاقی وزیر قانون
🗓️ 27 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیز
مئی
تل ابیب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ
🗓️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے حوالے سے
جولائی