🗓️
سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والی فلم کی نمائش کی جائے گی۔
برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والی فلم کی نمائش ہونے جا رہی ہے،اس اخبار کے مطابق سعودی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والی فلم کی نمائش ہونے والی ہے جب کہ سعودی عرب ہم جنس پرستی کو جرم تصور کرتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مغربی فلم The Blue Caftan سعودی عرب میں جاری ریڈ سی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی ، یہ فلم ہم جنس پرستوں کے ایک درزی کی کہانی ہے،اس حوالے سے انٹرنیشنل ریڈ سی فیسٹیول کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الترکی نے کہا کہ سعودی عرب میں اس فیسٹیول کے قیام پر تنقید کے تناظر میں ہم مغرب کی منافقت کا مشاہدہ کر رہے ہیں،ہم اپنے ملک میں ایک تقریب کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، ایک ایسا میلہ جس کا انعقاد پچھلے چند سالوں تک ناممکن تھا،اس فیسٹیول میں فلمیں سنسر نہیں ہوتیں۔
واضح رہے کہ مقابلہ کرنے والوں میں لوکا گواڈاگنینو، کال می از یور نیم کے آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کی ہم جنس پرستی کے بارے میں ایک فلم ہے جسے یقینی طور پر سنسر نہیں کیا جائے گا،ریڈ سی فلم فیسٹیول کے بین الاقوامی پروگرامز کے ڈائریکٹر کلیم آفتاب نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے فلموں کے انتخاب پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کی فکر میں
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کان
اکتوبر
جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ
🗓️ 5 مئی 2021سچ خبریں:53 ممالک میں کیے جانے والےسروے کے نتائج سے معلوم ہوتا
مئی
غزہ میں 15 سال سے صیہونی انٹیلی جنس کی ناکامی بے نقاب
🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی چینل 12 نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا
مارچ
صوبے کے ہر شہری کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں: مراد علی شاہ
🗓️ 4 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے
مئی
ہم مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جہاد اسلامی فلسطین
🗓️ 20 فروری 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر
فروری
نیتن یاہو ہٹلر سے بدتر ہے: اردگان
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہر کوئی
دسمبر
مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 26 مارچ 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب
مارچ
جنین میں قدس بٹالین کی صیہونی مخالف کاروائی
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نابلس، جنین اور الخلیل کے علاقوں پر حملے
جون