سعودی جارح اتحاد کے یمنی صوبے صعدہ میں حملہ؛ 2شہید،4 زخمی

سعودی

🗓️

سچ خبریں:یمنی دارالحکومت کے ایک علاقے میں سعودی کرائے کے فوجیوں کے وحشیانہ حملے میں دو یمنی شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی صوبوں مأرب ، الحدیدہ اور صعدہ کو جارح سعودی اتحاد اور ان کے کرائے کے فوجیوں کے وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ میں الرقو سرحدی علاقے میں سعودی حکومت کی فوج کی فائرنگ سے دو یمنی شہری جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،درایں اثنا سعودی امریکی جارح لڑاکا طیاروں نے صوبہ مأرب کے الجوبہ شہر پر 10 بار بمباری کی۔

یادرہے کہ صوبہ مأرب کے شہر سروح اور عبدیہ پر بھی دو بار بمباری کی گئی جبکہ الحدیدہ صوبے میں رابطہ افسران کے چیمبر نے یہ بھی بتایا کہ یمن میں جارحیت پسندوں اور ان کے کرائے کے فوجیوں نے صوبے میں 300 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ، جس میں فوجی قلعے تعمیر کرنا ، الحدیدہ کے متعددشہروں پر بمباری اور جاسوس طیارے اڑانا اور فائرنگ شامل ہے۔

واضح رہے کہ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق توپوں کے گولےاور دیگر ہتھیاروں سے 237 مرتبہ فائرنگ کرکے الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

 

مشہور خبریں۔

ہم احتجاج جاری رکھیں گے: نیتن یاہو کے مخالفین

🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:مخالف صہیونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے

پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے مقامی بینکوں سے قرض لینے کی اجازت مل گئی

🗓️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو

یوکرین کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہانے والے فلسطینیوں کے قتل پر خاموش

🗓️ 17 اپریل 2022سچ خبریں:  سیاسی امور کے ماہر اور جمہوریہ آذربائیجان کی وائٹ پارٹی

عالمی بینک کا ذیلی ادارہ ریکوڈک منصوبے کیلئے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

🗓️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کا نجی سرمایہ کاری ونگ، انٹرنیشنل

اردن کے بادشاہ کا صیہونی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو روکنے کی تاکید

🗓️ 10 فروری 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اس بات پر زور دیا

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے واقعہ کی انکوائری کرائے گی

🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی

وزیراعظم کی  10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت

🗓️ 27 مئی 2021ہری پور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت

برطانیہ میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران میں شدت

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک میں دماغی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے