🗓️
سچ خبریں:سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمت 63.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
گذشتہ روز سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں اور چینی تیل کی بڑھتی ہوئی درآمد کے اعدادوشمار کے سامنےآنےکے بعد آج کے بازاروں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،یادرہے کہ یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ روز ایک بیان میں سعودی سرزمین پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل کاروائیوں کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یمنیوں نے سعودی عرب کے ٹھکانوں پر 17 ڈرون اور دو بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں جبیل اور جدہ میں واقع ارامکو کی تنصیبات بھی شامل ہیں لیکن سعودی حکام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیاجبکہ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ محاصرہ اور حملے جاری رہیں گےتو ہم بھی سعودی عرب کے اندر ایسے ہی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے، ادھربرینٹ کروڈ میں 59 سینٹ اضافے کے ساتھ 63.87 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت میں 43 سینٹ اضافے سے 60.13 ڈالر فی بیرل میں طے ہوا۔
واضح رہے کہ مارچ میں چین کی برآمدات میں ایک اور فروغ دیکھنے میں آیا جب دنیا میں ویکسی نیشن کے معاملات میں بہتری آئی اور درآمدات چار سال کی بلند ترین سطح پر آئیں تو چین کی تیل کی درآمد میں 21 فیصد اضافہ ہوا،تاہم تیل کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اور عنصر مسلسل تیسرے ہفتے امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کی توقع ہے۔
مشہور خبریں۔
کیسپرسکی نے جعلی اور سمگل شدہ موبائل فون استعمال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
🗓️ 14 اپریل 2025نیو یارک:(سچ خبریں) کیسپرسکی کی جانب سے حال ہی میں ٹرایاڈا نامی
اپریل
امریکہ اور چین کے درمیان محاذ آرائی: 2050 میں دنیا کی غیر متنازعہ طاقت کون ہو گا؟
🗓️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:چین کی اربوں کی آبادی، بیجنگ کے ثالثی کے کردار اور
اپریل
ہر ملک کو دوسرے ملک کی ارضی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے:ایران
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایران نے شام کی سرحد پر ترکی کی نقل و حرکت
مئی
جعلی فنگر پرنٹس پر فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب
🗓️ 6 جون 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں جعلی فنگر پرنٹس پر فراڈ کرنے والا گروہ
جون
غلام سرور خان کی پی ڈی ایم پر تنقید،پی ڈی ایم مخلص نہیں ہے
🗓️ 10 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پی ڈی ایم پر
اپریل
صہیونیوں کے ہاتھوں شامی عوام کی سلامتی خطرے میں
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، صہیونی فورسز نے جنوبی شام میں اپنی موجودگی
جنوری
رشدی زندہ یا مردہ؛اس کے وکیل کی زبانی
🗓️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:آیت شیطانی کے منحرف مصنف سلمان رشدی کے زندہ یا مردہ
اکتوبر
سعودی عرب کی لبنان کے نزیک ہونے کی وجوہات
🗓️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:لبنانی حلقوں کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں جب لبنان
نومبر