سعودی اور اماراتی عہدہ دار امریکی اور صیہونی کارندے ہیں:الحوثی

الحوثی

?️

سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے امریکہ اور اسرائیل کو مسلمانوں کے اصلی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے عہدہ دار امریکی اور صیہونی کارندے ہیں۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، مسلمانوں کے اصلی دشمن ہیں جبکہ سعودی عرب اور امارات کے حکمراں امریکی آلہ کار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صوبہ الجوف کے خب و الشعف، الیتمہ اور دہم علاقوں اور صوبہ مآرب کے العبدیہ علاقہ کے قبائلی نمائندوں سے ملاقات میں یمنی فرزندوں اور قبائل کے درمیان باہمی اتحاد و یکجہتی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں الجوف کے فرزندوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی برقرار کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے اور صوبہ الجوف میں امن و سلامی برقرار کرنے کے سلسلے میں صوبہ کی ممتاز اور با اثر شخصیات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن نے صوبہ صعدہ کی جیل پر حملہ کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ،تاہم اس کے باوجود اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نے یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات پربالکل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

الحوثي نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے اصلی اور مشترکہ دشمن ہیں جبکہ ان سے وابستہ عرب حکمراں بھی خطے میں ان کے آلہ کار اور ان کے منصوبوں پر عمل کررہے ہیں، سیدعبدالملک بدرالدین نےکہا کہ ہمیں خطے میں امریکہ کے پٹھوؤں اور ایجنٹوں سے بھی ہوشیار رہنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائيلی صدر سعودی عرب کی فضائی حدود سے ہوتا ہوا امارات کا دورہ کرتا ہے ، مسلمانوں کو امریکہ اور اسرائیل کے حامی حکمرانوں کو پہچان لینا چاہیے اور ان سے دوری اختیار کرنی چاہیے کیونکہ سعودی عرب اور امارات بھی اسلام اور مسلمانوں کے اتنے ہی دشمن ہیں جتنے امریکہ اور اسرائیل ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے سلسلے میں امریکہ ، اسرائیل ، سعودی عرب اور امارات مشترکہ اقدامات انجام دے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنا چاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم قازقستان پہنچ گئے

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر

کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینی طالب علم کی ملک بدری کا حکم جاری 

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی امیگریشن جج نے کل فیصلہ سنایا کہ حکومت فلسطینی کولمبیا

یوکرین میں نیٹو فوج بھیجنے کا برطانیہ کا خیال ؛سی آئی سے سابق افسر کی زبانی

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ریٹائرڈ

کویت میں منشیات فروخت کرنے پر سزائے موت کا دائرہ بڑھا

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:     کویت میں منشیات کی متعدد کھیپوں کے حوالے سے

امریکہ اور انگلینڈ ہماری کارروائیوں کو متاثر نہیں کر سکتے: یمن

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطی نے کہا کہ

غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ کی کاروائیاں

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ نے غزہ اور لبنان

توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا جواب جمع ہوگیا، نیب پراسیکیوٹر کا احتساب عدالت میں بیان

?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم

مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے