?️
سچ خبریں:صوبہ مارب کے مقامی حکام نے حزب الاصلاح ملیشیا کے ہاتھوں یمنی خواتین کی گرفتاری اور ان پر تشدد اور اس عمل کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی مداخلت کی ضرورت کا اعلان کیا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی صوبہ مارب کے مقامی حکام نے جمعہ کے روز اس صوبے میں سعودی اتحاد سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں یمنی خواتین کی من مانی گرفتاری اور قید خواتین کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب کے مقامی حکام نے ایک مصری خاتون سحر رجب عبدالمحسن کو صوبہ مارب میں دشمن کے ساتھ ملحق کرائے کے فوجیوں کی طرف سے پانچ سال تک حراست میں رکھنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں جارح اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کی طرف سے قید خواتین کی ذہنی اذیت کی تفصیلات کے بارے میں رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں:یمنیوں کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی
مارب صوبے کے حکام نے اعلان کیا کہ مذکورہ صوبے میں الصلاح پارٹی سے وابستہ ملیشیا کی یہ کاروائیاں ان روایات اور رسوم سے دور ہیں جن پر اس ملک کے لوگ عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے کہا کہ وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے خلاف حزب الاصلاح کے جرائم کو روکنے کے لیے اپنے فرائض ادا کریں۔
یہ بھی دیکھیں:سعودی اتحاد کے فوجی یمنی خواتین کو اغوا کررہے ہیں : انصاراللہ
یاد رہے کہ حال ہی میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے یمنی قیدیوں کے خلاف سعودی اتحاد کی جیلوں میں ہونے والے جرائم اور حملوں کی خبر دی ۔
اس ادارے نے اعلان کیا کہ اغوا کے جانے والے یمنیوں کو مارب کی بعض جیلوں میں تشدد کر کے قتل کر دیا جاتا ہے، یاد رہے کہ نومبر 2021 سے مئی 2023 تک تقریباً 1200 یمنی شہریوں کو، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کو سعودی اتحاد کی افواج نے اغوا کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں پاکستانی سابق نائب وزیر کا اظہارخیال
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے
اپریل
غزہ کے شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے:حماس
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:ایران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے نے
اگست
آرٹیکل 63 اے نظرثانی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل
?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے نظرثانی
اکتوبر
مصر میں رمضان کا موسم
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا
اپریل
دوسرے لبنانی وزیر نے یمنی جنگ پر تنقید کی
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کے وزیر زراعت عباس الحاج حسن حزب اللہ کی
دسمبر
آئی ایم ایف نے مذاکرات کے دوران سیاسی عدم استحکام کا ذکر نہیں کیا، وزیر اعظم
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی
مارچ
ٹیکس افسران کو کاروباری احاطے میں تعینات کرنے کا فیصلہ، سروسز سیکٹر کی نگرانی کا اختیار
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محدود ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لیے
مئی
بلوچستان کے وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تاریخ سامنے آگئی
?️ 17 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا
اکتوبر